عراق: کرکوک میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ
👁️ 61 بار دیکھا گیا
عراق: کرکوک میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ
بغداد (ڈیلی اردو) عراق کے صوبے کرکوک میں ایک فوجی اڈے پر ‘کاتیوشا’ راکٹ سے حملہ کیا گیا ہے۔ اس فوجی اڈے پر امریکی فوج بھی تعینات ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ‘کی وان’ فوجی اڈے پر جہاں راکٹ گرا ہے عراق کی فیڈرل پولیس کے بریگیڈ چھ کا ہیڈ کواٹر بھی موجود ہے جب کہ اسپیشل فورس کے بریگیڈ 16 اور کرکوک میں انسداد دہشت گرد فورس کا بھی ہیڈ کواٹر موجود ہے۔
اڈے پر راکٹ حملے کے وقت موسم خراب ہونے کے باوجود امریکی فوج کے جنگی طیاروں کو نچلی پروازوں کے ساتھ اڑانیں بھرتے دیکھا گیا ہے۔
خیال رہے کہ 27 دسمبر 2019ء کو عراق میں قائم “K1″‘امریکی فوجی اڈے پر ہونے والے راکٹ حملے میں ایک امریکی ٹھیکیدار ہلاک ہوگیا تھا۔ امریکا نے اس حملے کا الزام حزب اللہ ملیشیا پر عاید کیا تھا۔
اس واقعے کے بعد چند ایام کے بعد امریکی فوج نے عراق میں متعدد مقامات پر بمباری کر کے الحشد ملیشیا کے 25 اہلکارروں کو شہید کیے گئے تھے۔ امریکی فوج کی کارروائی کے بعد الحشد کے حامیوں نے عراق میں امریکی سفارت خانے پر دھاوا بول دیاتھا۔ انہی ایام میں امریکی فوج نے عراق میں ایرانی پاسداران انقلاب کی سمندر پار آپریشنل کارروائیوں میں سرگرم القدس ملیشیا کے سربراہ کمانڈر قاسم سلیمانی کو بغداد ہوائی اڈے کے قریب شہید کردیا تھا۔ 3 جنوری کو ہونے والے اس آپریشن میں الحشد ملیشیا کے دو کمانڈروں اور قاسم سلیمانی سمیت 5 کمانڈر شہید ہوگئے تھے۔
اس کارروائی کے انتقام میں ایران نے 8 جنوری کو عراق میں دو امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے کیے تھے جن میں 109 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آئرلینڈ: ڈبلن میں مسجد پر آتش زنی کا حملہ، ملزم گرفتار
01/July/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
پاکستان کا افغان ڈرونز مار گرانے کی تصدیق، افغانستان کو بھاری قیمت چکانا ہوگی
01/July/2026 👁️ 205 بار دیکھا گیا
ایران: ٹارگٹ حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے دو اہلکار ہلاک
30/June/2026 👁️ 237 بار دیکھا گیا
افغان طالبان کا پاکستان میں داعش کے مراکز پر ڈرون حملوں کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
روس نے یوکرین کے 419 مسلح ڈرونز مار گرائے
30/June/2026 👁️ 158 بار دیکھا گیا
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 330 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8870 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4655 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3488 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2488 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C