عراقی خفیہ ادارے کا دعویٰ، داعش سے تعلق کے الزام میں 47 فرانسیسی شہری عراق منتقل
👁️ 358 بار دیکھا گیا
عراقی خفیہ ادارے کا دعویٰ، داعش سے تعلق کے الزام میں 47 فرانسیسی شہری عراق منتقل
بغداد (ڈیلی اردو)عرب میڈیا کے مطابق عراقی انٹیلی جنس ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ شمال مشرقی شام سے 47 فرانسیسی شہریوں کو عراق منتقل کیا گیا ہے، جن پر شدت پسند تنظیم داعش سے تعلق رکھنے کا الزام ہے۔
عراقی خفیہ ادارے نے اپنے بیان میں کہا کہ بعض میڈیا رپورٹس میں ان افراد کی منتقلی کی خبر دی گئی تھی، اور تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ وہ مبینہ طور پر داعش سے وابستہ ہیں۔ ادارے کے مطابق ان پر الزام ہے کہ انہوں نے 2014 سے 2017 کے دوران عراق میں دہشت گرد کارروائیوں میں کردار ادا کیا یا پھر ایسے اقدامات کیے جو ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ تھے۔
مزید کہا گیا کہ ان افراد کو عدالتی احکامات اور انٹیلی جنس تحقیقات کی بنیاد پر عراق منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان پر عراقی قوانین کے تحت مقدمات چلائے جائیں گے۔
امریکی خبر رساں ادارے "ایسوشی ایٹڈ پریس" نے بھی ایک روز قبل رپورٹ دی تھی کہ عراق نے شمال مشرقی شام سے 47 فرانسیسی شہریوں کو تحویل میں لیا ہے، جن پر داعش سے وابستگی کا شک ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ افراد شام کے ان حراستی مراکز میں موجود تھے جہاں تقریباً 9 ہزار مبینہ داعش جنگجو قید ہیں اور جن کی نگرانی کرد فورسز (قسد) امریکی حمایت سے کر رہی ہیں۔ تین عراقی سکیورٹی حکام نے بتایا کہ ان فرانسیسیوں کو تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل عراق کے حوالے کیا گیا تھا، تاہم اس وقت اس کارروائی کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹانک میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 اہلکار ہلاک، 30 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
24/July/2026 👁️ 356 بار دیکھا گیا
کوہاٹ میں دہشت گردوں کی فائرنگ، کسٹم اہلکار ہلاک، ایک شخص زخمی
24/July/2026 👁️ 251 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
24/July/2026 👁️ 239 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں داعش کا حملہ، سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ ہلاک، ایڈیشنل سیشن جج زخمی
24/July/2026 👁️ 311 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 497 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 497 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8973 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4841 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3716 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3587 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2573 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2327 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C