غزہ: 3 روز سے جاری اسرائیلی حملوں میں 27 فلسطینی شہید
👁️ 106 بار دیکھا گیا
غزہ: 3 روز سے جاری اسرائیلی حملوں میں 27 فلسطینی شہید
غزہ (ویب ڈیسک) غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 27 فلسطینیوں کی شہادت کے بعد اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کردیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق 3 دن تک جاری رہنے والی کشیدگی میں 4 اسرائیلی بھی ہلاک ہوئے۔
“Four Israelis and 27 Palestinians were killed since Friday evening after militants launched nearly 700 rockets, and Israel said it hit more than 350 military targets in Gaza in response.” https://t.co/71n3ITfHfV
— Kylie Atwood (@kylieatwood) May 6, 2019
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے 3 روز تک غزہ میں فضائی حملے کیے، اسرائیلی حکام نے الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے حماس کی جانب سے فائر کیے جانے والے میزائلوں کے بعد غزہ پر فضائی حملے کیے۔
غزہ کے حکام نے تصدیق کی کہ فریقین کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ ایک بجکر 30 منٹ پر ہوا جس کے بعد فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی فضائیہ کے حملے روک دیئے گئے۔
فلسطینی حکام کا کہنا تھا کہ مصر اور قطر نے ثالث کا کردار ادا کیا، جس کے نتیجے میں 3 روز سے جاری کارروائیاں ختم ہوئیں۔
اسرائیلی حکام نے بھی جنگ بندی کی تصدیق کردی، اسرائیلی آرمی نے گذشتہ ایک ہفتے سے غزہ کے قریبی علاقوں سے حفاظتی پابندیاں بھی اٹھا لیں۔
اسرائیل کے ٹرانسپورٹ کے وزیر نے اعلان کیا کہ شمالی علاقے کی جانب جانے والی بسز کا آپریشن معمول کے مطابق جاری رہے گا۔
اس کے علاوہ دونوں شہروں، ایشکلون اور بیئرہبا کے درمیان ٹرین سروس کو بھی بحال کردیا گیا۔
حماس کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر بتایا کہ جنگ بندی کا معاہدہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں سے متعلق ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دیگر اقدامات میں غزہ کی ساحلی پٹی پر 12 نوٹیکل میل تک شکار کی اجازت، غزہ میں رہنے والوں کے لیے بجلی اور تیل کی فراہمی بھی شامل ہے۔
دوسری جانب مصر کے حکام نے بھی نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر معاہدے کی تصدیق کردی۔
اسرائیلی حکام کا دعویٰ کیا کہ فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیل کے جنوبی حصے میں میزائل حملے کیے گئے تھے جس کے بعد فضائیہ نے غزہ میں حملے کیے۔
اسرائیلی وزیراعظم کا مزید حملے کرنے کا حکم
گذشتہ روز اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ غزہ کی جانب سے اسرائیل پر مبینہ طور پر 450 راکٹ داغے گئے جس کے بعد ان کی جانب سے جوابی کارروائی بھی جاری ہے۔
اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ انہوں نے فوج کو غزہ کی پٹی پر مزید حملے کرنے کا حکم دے دیا۔
نیتن یاہو نے کابینہ اجلاس کے آغاز میں کہا کہ ’میں نے آج صبح (5 مئی کو) فوج کو غزہ کے علاقے میں مزید حملے جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے اور انہیں غزہ پٹی کے گرد ٹینکوں جنگی ساز و سامان اور نفری بھیجنے کا حکم دیا ہے‘۔
نیتن یاہو 9 اپریل کو ہونے والے قبل از انتخابات میں کامیابی کے بعد نئی حکومت کی تشکیل سے متعلق مذاکرات میں مصروف ہیں۔
اقوام متحدہ اور مصری حکام کی جانب سے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کروائی گئی تھی جس کے بعد اسرائیل میں پرامن انتخابات کا انعقاد ہوا تھا۔
خیال رہے کہ فلسطین سرحد کے ساتھ ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں گزشتہ ایک برس سے شرکت کررہے ہیں جو کبھی کبھی پرتشدد صورت اختیار کرجاتے ہیں۔
مظاہروں میں شریک افراد کا مطالبہ ہے کہ غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم کیا جائے اور انہیں اس سرزمین پر جانے کی اجازت دی جائے جہاں سے ان کے آباؤ اجداد کو اسرائیل کے قیام کے بعد بے دخل کر دیا گیا تھا۔
مارچ 2018 میں شروع ہونے والے ان مظاہروں کے نتیجے میں اب تک 268 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جس میں زیادہ تر شہادتیں سرحد کے نزدیک ہوئیں جبکہ اس دوران 2 اسرائیلی فوجی بھی ہلاک ہوئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
19/June/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کی اجازت دے دی
19/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
باجوڑ: دہشت گردوں نے گرلز ہائی اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا
19/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
ایران نے معاہدہ توڑا تو فوجی کارروائی اور بحری ناکہ بندی دوبارہ ہوگی، امریکی وزیر دفاع
19/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 3 اہلکار زخمی
19/June/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی کارروائی میں تین افراد ہلاک
18/June/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8838 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4581 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3288 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2461 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2103 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1908 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C