غزہ: اسرائیلی فضائی حملے میں تین صحافی ہلاک
👁️ 268 بار دیکھا گیا
غزہ: اسرائیلی فضائی حملے میں تین صحافی ہلاک
غزہ (ڈیلی اردو) غزہ پٹی کے وسطی حصے میں ہونے والے ایک اسرائیلی حملے میں تین صحافی مارے گئے ہیں۔ یہ بات غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے آج بدھ 21 جنوری کو بتائی ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مرنے والوں میں ایک فری لانس صحافی بھی شامل ہے، جو پہلے اے ایف پی کے لیے کام کر چکے تھے۔ یہ واقعہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے باوجود پیش آیا۔
یخ بستہ راتیں، بھیگے خیمے اور غزہ کے باسی غزہ کی سول ڈیفنس نے ایک بیان میں کہا، ’’غزہ شہر کے جنوب مغرب میں واقع الزہراء کے علاقے میں اسرائیلی فضائی حملے میں مرنے والے تین صحافیوں کی میتوں کو دیر البلح کے الاقصیٰ شہداء ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔‘‘
بیان میں مارے جانے والوں کے نام محمد صلاح قشتہ، عبد الرؤف شعت اور انس غنیم بتائے گئے ہیں۔ شعت اس سے قبل اے ایف پی کے لیے بطور فوٹو اور ویڈیو جرنلسٹ کام کر چکے تھے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ ان رپورٹس کی تصدیق کر رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26272 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15520 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11801 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7386 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C