غزہ جنگ بندی معاہدہ برقرار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، حماس رہنما خلیل الحیا
👁️ 406 بار دیکھا گیا
غزہ جنگ بندی معاہدہ برقرار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، حماس رہنما خلیل الحیا
قاہرہ (ڈیلی اردو ) حماس کے رہنما اور چیف مذاکراتکار خلیل الحیا نے قاہرہ نیوز چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ہم امن معاہدے کی تکمیل کے لیے پرعزم ہیں۔
منگل کی صبح نشر ہونے والے انٹرویو میں خلیل الحیا کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والا غزہ جنگ بندی معاہدہ قائم رہے گا کیونکہ ’ہم چاہتے ہیں کہ یہ [معاہدہ] برقرار رہے، اور اس کی پاسداری کے لیے ہم بہت پر عزم ہیں۔‘
الحیا نے غزہ امن معاہدے کے لیے مصر، قطر اور ترکی کی ثالثی کی کوششوں کو سراہا۔
یرغمالیوں کی لاشوں کی واپسی میں تاخیر کے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حماس یرغمالیوں کی لاشیں تلاش کرنے اور انھیں طے شدہ وقت کے اندر اندر اسرائیل کے حوالے کرنے کے لیے سنجیدہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ بھی چاہتے ہیں کہ یرغمالیوں کی لاشیں ان کے ورثا تک جلد از جلد پہنچا دی جائیں تاکہ ہمارے اپنوں کی لاشیں ہمارے حوالے کر دی جائیں اور ہم ان کی باعزت طریقے سے تدفین کر سکیں۔
تاہم خلال الحیا کا کہنا تھا کہ انھیں لاشوں کی تلاش میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی کے بعد کئی لاشیں ملبے تلے دبی ہوئی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اِن لاشوں کو نکالنے کے لیے ’وقت اور بھاری مشینری کی ضرورت ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی یہ کام مکمل کر لیا جائے گا۔
حماس کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ اب تک اسرائیل بھی معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے امدادی سامان کی طے شدہ تعداد غزہ میں لانے کی اجازت دے رہا ہے۔
انھوں نے امید ظاہر کی کہ موسمِ سرما سے قبل معاہدے کے ثالث مزید امدادی سامان خاص طور پر خیمے اور طبی سامان غزہ میں لانے کے لیے مداخلت کریں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران پر امریکی حملوں کا آغاز، جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی گونج, مصر کی بندرگاہ پر ڈرون حملہ
30/July/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
ہنگو میں دہشت گردوں کا حملہ، ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار ہلاک، 18 زخمی
30/July/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
جنوبی اضلاع میں دہشت گرد نیٹو کا چھوڑا ہوا جدید اسلحہ استعمال کر رہے ہیں: آئی جی خیبرپختونخوا
30/July/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
سوات، شمالی وزیرستان اور کوہاٹ میں دہشت گرد حملے، پولیس اہلکار سمیت 6 اہلکار ہلاک
30/July/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
سیکیورٹی فورسز کے خیبر اور نوشکی میں آپریشنز: 32 دہشت گرد ہلاک
30/July/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی موبائل پر دستی بم حملہ، 2 اہلکار شدید زخمی
30/July/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8992 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4866 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3740 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3610 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2596 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2340 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C