غزہ جنگ میں ہلاکتوں کی تعداد اب 63 ہزار سے متجاوز
👁️ 412 بار دیکھا گیا
غزہ جنگ میں ہلاکتوں کی تعداد اب 63 ہزار سے متجاوز
غزہ (ڈیلی اردو/روئٹرز/اے ایف پی/اے پی/ڈی پی اے) غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان 22 ماہ سے جاری جنگ میں ہلاکتوں کی تعداد 63 ہزار 25 ہو گئی ہے۔ صرف گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں 59 افراد مارے گئے، جبکہ غذائی قلت سے مزید پانچ ہلاکتیں ہوئی۔
غزہ پٹی میں حماس کے زیر انتظام وزارت صحت نے آج انیس اگست بروز جمعہ بتایا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان 22 ماہ سے جاری جنگ میں ہلاکتوں کی تعداد 63 ہزار 25 تک پہنچ گئی ہے۔
یہ پیشرفت ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے، جب اسرائیل نے غزہ شہر میں اپنی کارروائیوں کو مزید توسیع دی ہے، جہاں شہری بڑے پیمانے پر بے گھر ہو رہے ہیں اور تباہی کے ساتھ ساتھ قحط کی صورتحال بھی سنگین ہو چکی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فضائی حملوں میں 59 افراد مارے گئے جبکہ غذائی قلت نے مزید پانچ افراد کی جان لے لی، جس کے بعد جنگ کے آغاز سے اب تک غذائی قلت کے باعث مرنے والوں کی مجموعی تعداد 322 ہو گئی ہے، جن میں 121 بچے شامل ہیں۔
غزہ پٹی میں وزارت صحت مارے جانے والے جنگجوؤں اور شہریوں میں تفریق نہیں کرتی۔ اقوام متحدہ اور آزاد ماہرین اس وزارت کے اعداد و شمار کو سب سے زیادہ قابل اعتبار سمجھتے ہیں۔ تاہم اسرائیل ان اعداد و شمار سے اختلاف کرتا ہے لیکن اپنی طرف سے متبادل اعداد وشمار بھی فراہم نہیں کرتا۔
اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی کو ’’خطرناک جنگی علاقہ‘‘ قرار دے دیا
اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی کے سب سے بڑے شہر غزہ سٹی کو ’’خطرناک جنگی زون‘‘ قرار دے دیا ہے، جہاں قبضے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
فوج کے مطابق جمعہ صبح 10 بجے سے غزہ سٹی میں روزانہ کی محدود جنگ بندی کا اطلاق ختم کر دیا گیا ہے۔ اگرچہ فوری انخلا کا حکم نہیں دیا گیا لیکن ایک فوجی ترجمان نے کہا کہ ’’غزہ سٹی کا انخلا ناگزیر ہے۔‘‘
اقوام متحدہ کا اندازے میں کہا گیا ہے کہ غزہ
گورنریٹ، جس میں غزہ سٹی اور قریبی علاقے شامل ہیں، میں اس وقت تقریباً 10 لاکھ افراد رہائش پذیر ہیں۔ جمعرات کو اے ایف پی نے اپنی رپورٹوں میں بتایا کہ بہت سے لوگ گاڑیوں پر سامان لاد کر جنوبی علاقوں کی طرف نقل مکانی کر رہے ہیں۔
اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز پہلے ہی دھمکی دے چکے ہیں کہ اگر حماس نے جنگ ختم کرنے کی اسرائیلی شرائط نہ مانیں تو غزہ سٹی کو تباہ کر دیا جائے گا۔ ان کے وزارتِ دفاع نے فوجی منصوبے کی منظوری دے دی ہے اور تقریباً 60 ہزار ریزرو فوجیوں کو طلب کر لیا ہے۔
غزہ سٹی پر قبضہ بڑی انسانی تباہی کا باعث ہو گا، یو این سربراہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ وہ غزہ سٹی پر قبضہ نہ کرے کیونکہ اس اقدام سے ایک بڑی انسانی تباہی کا خدشہ ہے۔
گوٹیرش نے اپنے ایک بیان میں کہا، ’’غزہ کے شہری ایک اور مہلک اور سنگین صورت حال کا سامنا کر رہے ہیں۔ اسرائیل کا غزہ سٹی پر قبضے کا اعلان اس تنازعے کو ایک نئے اور خطرناک مرحلے میں داخل کرتا ہے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ اس سے لاکھوں شہری ایک بار پھر نقل مکانی پر مجبور ہوں گے اور ان کے لیے حالات مزید خطرناک بن جائیں گے۔ گوٹیرش کے مطابق، ’’اس تنازعے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔‘‘
اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو اعلان کر چکے ہیں کہ اسرائیل غزہ سٹی پر مکمل کنٹرول حاصل کرے گا۔ غزہ پٹی کے اس سب سے بڑے شہر میں تقریباً 10 لاکھ افراد رہائش پذیر ہیں، جبکہ اسرائیل اس شہر کو حماس کا آخری مضبوط ٹھکانا قرار دیتا ہے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس شہر کے رہائشیوں کے جنوب کی جانب انخلا کی تیاری کی جا رہی ہے اور امدادی کیمپ قائم کرنے کے لیے خیمے پہنچا دیے گئے ہیں، تاہم امدادی تنظیمیں جنوبی غزہ میں بھیانک حالات کی بارہا نشاندہی کر چکی ہیں۔
گوٹیرش نے کہا کہ غزہ میں موت اور تباہی کی سطح حالیہ تاریخ میں غیرمعمولی ہے۔
انہوں نے غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام یرغمالیوں کو فوری رہا کیا جائے۔
غزہ میں بھوک اور قحط کا خطرہ برقرار، ورلڈ فوڈ پروگرام
اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام (WFP) کی سربراہ سینڈی مکین نے کہا ہے کہ اگرچہ غزہ میں خوراک کی ترسیل میں کچھ اضافہ ہوا ہے لیکن یہ اب بھی بڑے پیمانے پر بھوک اورقحط کو روکنے کے لیے ناکافی ہے۔
مکین نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ اس وقت روزانہ تقریباً 100 ٹرک خوراک غزہ پہنچ رہے ہیں، جبکہ مارچ میں ختم ہونے والی دو ماہ کی جنگ بندی کے دوران یہ تعداد 600 یومیہ تھی۔ اسرائیلی فوجی ادارے کوگاٹ (COGAT) کا دعویٰ ہے کہ روزانہ 300 سے زائد امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہوتے ہیں، جن میں زیادہ تر خوراک ہوتی ہے۔
فوڈ سکیورٹی سے متعلق عالمی تنظیم IPC کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق غزہ سٹی اور قریبی علاقوں میں تقریباً پانچ لاکھ 14 ہزار افراد یعنی آبادی کا ایک چوتھائی حصہ قحط کے صورتحال کا سامنا کر رہا ہے۔ اس رپورٹ میں خبردار کیا گیا تھا کہ ستمبر کے آخر تک یہ قحط وسطی اور جنوبی اضلاع دیر البلح اور خان یونس تک بھی پھیل سکتا ہے۔
حال ہی میںخان یونس اور دیرالبلح کا دورے کرنے والی مکین کا کہنا ہے کہ انہوں نے غزہ میں ’’بے انتہا تباہی‘‘ دیکھی، جہاں لوگ شدید بھوک اور غذائی قلت کا شکار ہیں۔ ان کے مطابق ’’غزہ بنیادی طور پر ملبے کا ڈھیر ہے اور لوگوں کو مسلسل خوراک مہیا کرنے کے لیے ہمیں وسیع تر رسائی درکار ہے۔‘‘
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور فوجی سربراہ ایال زمیر کے ساتھ ملاقاتوں میں بھی مکین نے غزہ میں امداد کی آزادانہ رسائی، مزید محفوظ راستوں اور ٹرکوں کے جلد کلیئر ہونے پر زور دیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سوات میں دہشت گردوں اور سی ٹی ڈی کے درمیان فائرنگ، ایلیٹ فورس اہلکار ہلاک
29/July/2026 👁️ 255 بار دیکھا گیا
خضدار: مسلح دہشت گردوں نے چار مزدور اغوا کر لیے
29/July/2026 👁️ 247 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں ٹی ٹی پی، جماعت الاحرار اور داعش کے درمیان جھڑپیں، متعدد ہلاکتیں
29/July/2026 👁️ 326 بار دیکھا گیا
کیچ: مسلح دہشت گردوں نے ایک مزدور کو ہلاک، چھ کو اغوا کر لیا
29/July/2026 👁️ 257 بار دیکھا گیا
بارکھان میں دہشت گردوں کے حملے میں ڈی ایس پی مرید بگٹی ہلاک، گن مین زخمی
29/July/2026 👁️ 234 بار دیکھا گیا
چاغی میں سات گاڑیاں نذر آتش، نوشکی میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، کرفیو نافذ
29/July/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8992 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4865 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3740 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3610 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2596 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2340 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C