غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، ہلاکتوں کی تعداد 25 ہزار
👁️ 66 بار دیکھا گیا
غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، ہلاکتوں کی تعداد 25 ہزار
تل ابیب (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے ایف پی/ڈی پی اے) اسرائیل نے تازہ حملے غزہ کے جنوبی حصے میں خان یونس کے علاقے پر کیے ہیں، جہاں جنگ سے متاثرہ لاکھوں فلسطینی پناہ لیے ہوئے ہیں۔ اسرائیلی طیاروں نے یرغمالیوں کے بارے معلومات مہیا کرنے کے لیے رفح پر کتابچے بھی گرائے۔
حماس کے زیرانتظام غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 165 فلسطینی ہلاک اور 280 زخمی ہوگئے۔
وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی فوجی کارروائی میں اب تک 24,927 افراد ہلاک اور 61,154 زخمی ہوچکے ہیں۔ یہ تنازعہ سات اکتوبر کو حماس کے جنوبی اسرائیل پر غیر معمولی حملے دہشت گردانہ حملے میں تقریباً 1200 افراد کی ہلاکت کے بعد شروع ہوا تھا۔
فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی عسکری کارروائی میں اب تک مرنے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ میں زمینی کارروائی کے آغاز سے اب تک 194 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
جنوبی غزہ میں اسرائیلی حملوں میں تیزی
اسرائیلی فورسز نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں حملوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ یہ تیزی ایک ایسے وقت پر لائی گئی ہے، جب اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ فلسطینیوں کے لیے جنگ کے بعد کے مستقبل کے لیے امکانات پر بات چیت کی ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی نے عینی شاہدین کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ رات بھر جاری رہنے والی اسرائیلی بمباری خان یونس پر مرکوز رہی۔ فلسطینی میڈیا نے شمال میں واقع مہاجرین کے جبالیہ کیمپ کے ارد گرد شدید فائرنگ کی اطلاع بھی دی ہے۔
یرغمالیوں کے بارے میں معلومات
غزہ کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے رفح کے علاقے پر کتابچے گرائے، جن میں وہاں پناہ لینے والے فلسطینیوں پر زور دیا گیا کہ وہ عسکریت پسندوں کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے افراد کا پتہ لگانے میں مدد کریں۔
ان کتابچوں پر 33 یرغمالیوں کی تصاویر شائع کرتے ہوئے ان کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے ہر فرد کے لیے فوائد کا ذکر کیا گیا ہے۔ ان پر لکھی گئی تحریر میں کہا گیا ہے، ”آپ گھر واپس آنا چاہتے ہیں؟ براہ کرم رپورٹ کریں اگر آپ نے ان میں سے کسی ایک کی شناخت کی ہے۔‘‘ ان کتابچوں پر ایک ویب سائٹ اور ایک فون نمبر بھی درج کیا گیا ہے۔ رفح اور اس کے اطراف میں دس لاکھ سے زائد فلسطینی پناہ لیے ہوئے ہیں۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ غزہ میں 132 یرغمالی باقی ہیں جن میں سے 27 قید کے دوران مارے گئے ہیں۔ جمعرات کو اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے حماس کی شکست اور بقیہ یرغمالیوں کی رہائی تک جنگ جاری رکھنے کا عزم بھی کیا۔
بوریل کا اسرائیل پر حماس کی ‘ تشکیل‘ میں معاونت کا الزام
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ یوزیپ بوریل نے اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کو کمزور کرنے کی کوشش میں عسکریت پسند گروپ حماس کو ”بنایا‘‘ اور اسے ”مالی امداد‘‘ فراہم کی۔
بوریل نے اسپین میں ویلاڈولڈ یونیورسٹی میں ایک تقریر کے دوران کہا، “ہم سمجھتے ہیں کہ امن کے لیے دو ریاستی حل باہر سے نافذ کیا جانا چاہیے۔ اسرائیل (اس حل سے) انکار کا اعادہ کر رہا ہے اور اسے روکنے کے لیے وہ خود حماس کو تشکیل دینے تک بھی گیا۔‘‘
بوریل نے کہا، “اسرائیلی حکومت نے فلسطینی اتھارٹی الفتح کو کمزور کرنے کی کوشش کے لیے حماس کو مالی امداد فراہم کی تھی۔”
اپنی تقریر کے دوران بوریل نے خطے میں ”نفرت کی لہر‘‘ سے خبردار کیا۔ بوریل نے کہا، “اگر ہم سختی سے مداخلت نہیں کرتے ہیں تو آج غزہ میں بوئے جانے والے نفرت کے بیجوں کی وجہ سے نفرت، تشدد اور جنازے اٹھانے کا سلسلہ نسل در نسل جاری رہے گا۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 269 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 154 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 263 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 319 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8970 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3654 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C