فرانس میں چاقو حملے میں ایک شخص ہلاک، تین پولیس اہلکار زخمی ’حملہ آور نے اللہ اکبر کا نعرہ لگایا‘
👁️ 59 بار دیکھا گیا
فرانس میں چاقو حملے میں ایک شخص ہلاک، تین پولیس اہلکار زخمی ’حملہ آور نے اللہ اکبر کا نعرہ لگایا‘
پیرس (ڈیلی اردو/بی بی سی)فرانس کے مشرقی شہر مُل ہاؤس میں ایک چاقو کے حملے میں ایک شخص ہلاک جبکہ تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
جائے وقوعہ سے 37 برس کے الجیریا کے ایک شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس حملے کو دہشتگردی کے واقعے کے تناظر میں تحقیقات ہو رہی ہیں کیونکہ مشکوک شخص نے اس حملے کے وقت اللہ اکبر کا نعرہ بلند کیا تھا۔
حملہ آور نے ایک پولیس والے کی گردن اور دوسرے کی چھاتی پر وار کر کے دونوں کو شدید زخمی کر دیا۔ جب ایسے میں ایک 69 برس کے پرتگالی شہری نے بچاؤ کی کوشش کی تو حملہ آور نے چاقو گھونپ کر انھیں قتل کر دیا۔
حکام کے مطابق اس مشکوک شخص کا نام دہشتگردی سے متعلق واچ لسٹ میں درج تھا اور اس کی نگرانی کی جا رہی تھی۔ مقامی پراسکیوٹر کے مطابق فرانسیسی حکام نے اس شخص کو ملک بدر کرنا تھا۔
فرانس کے صدر ایمیونئل میخواں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ یہ ایک مسلمان کی طرف سے دہشتگردانہ حملہ تھا۔
صدر نے متاثرہ خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے اور حکومت کے اس عزم کا دوبارہ سے اعادہ کرتا ہوں کہ ہم اپنی سرزمین سے دہشتگردی کا قلع قمع کر کے دم لیں گے۔‘
یہ حملہ مل ہاؤس کی ایک مصروف مارکیٹ کے قریب سنیچر کو مقامی وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے ہوا۔ یہ جگہ جرمنی اور سوئٹرزلینڈ کی سرحد سے قریب ہے۔
واضح رہے کہ جمعے کو جرمنی کے شہر برلن میں ہولوکاسٹ میموریل میں چاقو کے ایک حملے میں ایک ہسپانوی سیاح شدید زخمی ہو گیا تھا۔ یہ حملہ مقامی وقت کے مطابق شام چھ بجے کے قریب ہوا۔
پولیس نے بتایا کہ مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ زخمی ہونے والے سیاح کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
فرانس کو حال ہی میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے طور پر چاقوؤں سے کیے گئے حملوں کے ایک باقاعدہ سلسلے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جنوری میں ایک 32 سالہ مسلح شخص نے فرانس کے جنوب میں آپٹ میں ایک سپر مارکیٹ میں چاقو سے حملہ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا تھا۔ اس حملہ آور پر ”ایک دہشت گردانہ کارروائی کے سلسلے میں قتل کی کوشش‘‘ کا الزام لگا کر اسے جیل بھیج دیا گیا تھا۔ اس سے قبل دسمبر 2023ء میں پیرس میں آئفل ٹاور کے قریب ایک جرمن سیاح کو چاقو سے حملہ کر کے ہلاک کرنے والے ایک شخص پر بھی دہشت گردانہ حملے کا الزام عائد کر دیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان: آرمی چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش حملہ، جانی نقصان کی اطلاعات
25/July/2026 👁️ 191 بار دیکھا گیا
بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا کچھی میں آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، 2 اہلکار ہلاک، 3 زخمی
25/July/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
پاکستان کیلئے خطرہ بننے والے دہشت گردوں کے ڈھانچے جہاں بھی ہونیگے، ختم کیے جائینگے، فیلڈ مارشل
25/July/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک
25/July/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں بھارت کا ہاتھ واضح ہے، وزیراعظم شہباز شریف
25/July/2026 👁️ 186 بار دیکھا گیا
ٹانک میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 اہلکار ہلاک، 30 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
24/July/2026 👁️ 455 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8976 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4847 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3718 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3591 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2576 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2328 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C