فرقہ واریت کا خاتمہ اور پاکستانی فوج کا دفاع ہم سب کی ذمہ داری ہے، وزیراعظم شہباز شریف
👁️ 205 بار دیکھا گیا
فرقہ واریت کا خاتمہ اور پاکستانی فوج کا دفاع ہم سب کی ذمہ داری ہے، وزیراعظم شہباز شریف
اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جب تک ملک میں فرقہ پرستی کا خاتمہ نہیں ہو گا ملک ترقی نہیں کر سکتا، افواج پاکستان کی قربانیوں کا مذاق اڑائیں گے تو کون پاکستان کی عزت کرے گا، افواج پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا ناقابل برداشت ہے۔
اسلام آباد میں قومی علما کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے افواج پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کو ناقابل برداشت قرار دیا۔
خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ ’یہ علماء کرام اور ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اپنی اس فوج کا دفاع کریں جس نے ہمارے دفاع کے لیے اپنے لہو سے تاریخ رقم کی اور ہمارے ازلی دشمن کو ایسی شکست دی جسے وہ قیامت تک نہیں بھولے گا۔‘
یاد رہے اس تقریب میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چیف آف ڈیفنس فورسز و آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت وفاقی وزراء ، اعلیٰ سرکاری حکام کے علاوہ علماء و مشائخ کی بڑی تعداد موجود تھی۔
شہباز شریف نے کہا کہ ’پاکستان کی فوج نے دلیری اور جرأت سے جنگ لڑی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنگ کی قیادت کی، پاکستانی افواج کی جرأت اور بہادری سے دشمن کو عبرت ناک شکست ہوئی۔
انھوں نے کہا کہ قوم میں یکجہتی کی فضا قائم ہونے تک ملک ترقی نہیں کر سکتا، ملک میں فرقہ پرستی کا خاتمہ ضروری ہے، اب بھی بعض مکاتبِ فکر کے لوگ کہتے ہیں کہ اس مسجد میں دوسرے (فرقے کے لوگ) ان کے پیچھے نماز نہیں پڑھ سکتے۔
شہباز شریف نے کہا کہ معرکۂ حق میں عظیم فتح حاصل ہوئی جس کے لیے قوم کی دعائیں قبول ہوئیں۔
ان کے مطابق ’افواج کے ہر سپاہی کی معرکۂ حق میں بے مثال کاوشیں شامل ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے انڈیا کے خلاف جنگ کو جرأت سے لیڈ کیا۔مسلح افواج کی جرأت اور بہادری سے دشمن کو عبرتناک شکست ہوئی۔‘
انھوں نے دعویٰ کیا کہ ’پاکستان کی معیشت آج تیزی سے ترقی کر رہی ہے، ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے سیاسی و عسکری قیادت نے کردار ادا کیا ہے۔‘
وزیر اعظم نے تحریک پاکستان کی جدوجہد میں علما کرام کے کردار کو سراہتے ہوئے قومی معاملات پر یکجان ہونے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا معرکہ حق میں پاکستان کی کامیابی کی معترف ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سوات: کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک، 30 زخمی
03/August/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
ہنگو میں انٹیلیجنس آپریشن، ٹی ٹی پی کا مطلوب کمانڈر امیر معاویہ ہلاک
03/August/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 54 دہشت گرد گرفتار
03/August/2026 👁️ 145 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس موبائل پر بم حملہ، دو اہلکار زخمی
02/August/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں جھڑپ، میجر ہلاک، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے: آئی ایس پی آر
02/August/2026 👁️ 391 بار دیکھا گیا
حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے تک غزہ سے فوجی انخلا ممکن نہیں، اسرائیل کا مؤقف
02/August/2026 👁️ 785 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9009 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4891 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4540 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3756 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3629 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2616 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C