فوج نے اسد درانی کی پنشن، مراعات روک دیں، فوج کے سینئر افسران زیرحراست
👁️ 137 بار دیکھا گیا
فوج نے اسد درانی کی پنشن، مراعات روک دیں، فوج کے سینئر افسران زیرحراست
راولپنڈی (ڈیلی اردو) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ فوجی ضابطہ کی خلاف ورزی پر اسد درانی کی پنشن اور دیگر مراعات روک دی گئی ہیں۔
راولپنڈی میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ جنرل (ر) اسد درانی کی ملٹری کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر انکوائری ہورہی تھی، فوجی ضابطہ کی خلاف ورزی پر اسد درانی کی پنشن اور دیگر مراعات روک دی گئی ہیں جب کہ دو سینیر افسران کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے، دونوں افسران کا کورٹ مارشل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) اسد درانی نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے سربراہ اے ایس دولت کے ساتھ ’دا اسپائی کرونیکلز‘ کے نام سے کتاب لکھی ہے جس میں ایبٹ آباد آپریشن، مقبوضہ کشمیر اور کارگل سمیت دیگر معاملات کو بیان کیا گیا ہے۔
کتاب منظر عام پر آنے کے بعد پاک فوج کی جانب سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی کو اپنے بیانات پر پوزیشن واضح کرنے کے لیے جی ایچ کیو طلب کیا گیا تھا
جس کے بعد پاک فوج نے معاملے کی تفصیلی تحقیقات کے لیے اسد درانی کے خلاف کورٹ آف انکوائری کا حکم بھی دیا تھا۔ لیکن ان کا رینک برقرار رہےگا،
میجر جنرل نے مزید کہا کہ جنرل (ر) اسد درانی کا نام ای سی ایل پر ہے، وزارت داخلہ سے بات کریں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی میجر جنرل آصف غفور نے پاک فوج کے 2 سینئرافسران کے زیرحراست ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا دونوں سینئر افسران کا فیلڈ کورٹ مارشل آرمی چیف نے آرڈر کیا ہوا ہے، دونوں سینئر افسران کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے، کورٹ مارشل مکمل ہونے کے بعد میڈیا کو تفصیل سے آگاہ کیا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں کارروائی، اسد دور کی معروف میڈیا شخصیت سنال الخضر گرفتار
04/September/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز میں شدید لڑائی، 80 سے زائد ہلاکتیں، کئی اہم مقامات پر قبضے اور واپسی
04/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک
04/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
بلوچستان : پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور ہلاک
04/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
قلات : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
04/September/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C