قبائلی صحافیوں کو سنگین خطرات: ایچ آر سی پی وفد کا پشاور پریس کلب میں اجلاس
👁️ 502 بار دیکھا گیا
قبائلی صحافیوں کو سنگین خطرات: ایچ آر سی پی وفد کا پشاور پریس کلب میں اجلاس
پشاور (نمائندہ ڈیلی اردو) ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) کے چیئرپرسن اسد اقبال بٹ کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے پشاور پریس کلب میں خیبرپختونخوا کے مختلف اور قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے ساتھ اہم اجلاس کیا۔ اجلاس کا مقصد صحافیوں کو درپیش مشکلات کا جائزہ لینا اور ان کے حل کے لیے مؤثر اقدامات پر تبادلہ خیال تھا۔
اس موقع پر باڑہ پریس کلب کے سابق صدور خیال مت شاہ آفریدی اور خادم خان آفریدی، سینئر صحافی ابراہیم شینواری اور دیگر صحافیوں نے قبائلی اضلاع میں درپیش مسائل تفصیل سے بیان کیے۔ مقررین نے کہا کہ قبائلی علاقوں کے صحافی انتہائی مشکل اور غیرمحفوظ حالات میں اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں اور اکثر حساس رپورٹنگ کے باعث مختلف دباؤ کا سامنا کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال 18 جون کو لنڈی کوتل پریس کلب کے سابق صدر اور پشتو نیوز چینل "خیبر ٹی وی" سے وابستہ صحافی خلیل جبران کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے ہلاک کر دیا تھا، جب کہ ان کے ساتھی صحافی مہراب آفریدی کو تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے سنگین دھمکیاں ملیں جس کے باعث وہ پچھلے 15 ماہ سے علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہیں اور تاحال ان کے ٹھکانے کے بارے میں کسی کو علم نہیں۔ مقررین نے زور دیا کہ قبائلی صحافیوں کے لیے نہ کوئی مؤثر حفاظتی نظام ہے، نہ ہی قانونی معاونت میسر ہے۔
خادم خان آفریدی نے شکایت کی کہ تمام ضروری تقاضے پورے کرنے کے باوجود انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نے باڑہ پریس کلب کو تاحال ایک روپیہ بھی فنڈ جاری نہیں کیا جو نہایت افسوسناک ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر فنڈز ریلیز کیے جائیں۔
ایچ آر سی پی وفد نے تمام مسائل توجہ سے سنے اور یقین دہانی کرائی کہ ان خدشات کو ایک جامع شکل اعلیٰ سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔
ایچ آر سی پی کی شریک چیئرپرسن منیزے جہانگیر نے کہا کہ قبائلی صحافیوں کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں اور ان کی حفاظت، آزادی اور پیشہ ورانہ تربیت کے لیے پالیسی سطح پر فوری اقدامات ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایچ آر سی پی ہر فورم پر ان کی آواز بلند کرے گا۔
اجلاس میں زور دیا گیا کہ آزادی صحافت کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ میں قبائلی صحافیوں کا کردار کلیدی ہے اور انہیں ہر ممکن تحفظ و معاونت فراہم کی جانی چاہیے۔
اس موقع پر ایچ آر سی پی کی چیئرپرسن اسد اقبال بٹ، منیزے جہانگیر، حسین نقی اور اسد اقبال بٹ، صدر پشاور پریس کلب کے صدر ایم ریاض، سینئر صحافی شمیم شاہد، خیبر یونین آف جرنلسٹ کے صدر کاشف الدین سید، سیف الاسلام سیفی، فرزانہ علی، شاہ نواز ترکزئی، سابق صدر پشاور پریس کلب ناصر حسین اور نبی جان اورکزئی سمیت بڑی تعداد میں صحافی شریک ہوئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 292 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8957 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4803 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2978 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2561 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2316 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C