قطر معاہدہ خفیہ، ٹی ٹی پی سے مذاکرات نہیں ہونگے، وزیر دفاع خواجہ آصف
👁️ 395 بار دیکھا گیا
قطر معاہدہ خفیہ، ٹی ٹی پی سے مذاکرات نہیں ہونگے، وزیر دفاع خواجہ آصف
اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان اور افغانستان کے درمیان قطر میں ہونے والے معاہدے کے متعلق بات کرتے ہوئے پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مذاکرات تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے نہیں بلکہ افغانستان میں برسرِِاقتدار افغان طالبان سے ہوئے ہیں اور دوحہ میں افغان طالبان کے ساتھ ہونے والا معاہدہ خفیہ رہے گا۔
پیر کی شب اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’خبر محمد مالک کے ساتھ‘ میں جب وزیرِ دفاع سے افغانستان کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی تفصیلات کے بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا وہ اس کے تفصیلات نہیں بتا سکتے اور اسے خفیہ رکھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معاہدے میں تین چیزیں شامل ہیں: پناہ گزینوں کی واپسی، ٹی ٹی پی کی سرپرستی اور سیز فائر۔
پیر کی رات ہی جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے کہ عمران خان نے کہا تو بات نہیں کی اور اب کر رہے ہیں۔ ’میں واضح کر دوں کہ ہم نے ٹی ٹی پی سے بات نہیں کی، افغان طالبان سے بات کی ہے جن کی وہاں پر حکمرانی ہے اور ان کے ساتھ ہمارے غیر رسمی سفارتی تعلقات ہیں۔‘
’ہم قطعی طور پر ٹی ٹی پی سے مذاکرات نہیں کریں گے۔‘
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ قطر میں پاکستان اور افغان طالبان کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران ماحول میں تلخی نہیں تھی۔ انھوں نے کہا کہ ’قطر اور ترکی کے ثالثوں کی موجودگی نے ماحول کو سنجیدہ بنایا ہوا تھا۔‘
ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے دوران تمام بحث مباحثہ قطری اور ترکی کے ثالثوں کی وساطت سے ہوتی رہی۔ ’ہمارے وفود کا بہت کم براہ راست رابطہ ہوا، تمام بات چیت قطری اور ترکی کے دوستوں کے ذریعے ہوتی رہی۔‘
’مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں ہو گا‘
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والا معاہدہ انتہائی مختصر ہے۔
وزیرِ دفاع کے مطابق، اس معاہدے میں جن چیزوں پر اتفاق ہوا ہے ان پر عملدرآمد کے لیے مذاکرات کا دوسرا دور ترکی میں ہو گا۔
اس سوال پر کہ کیا اس بار سیز فائر قائم رہے گی، خواجہ آصف کا کہنا تھا، ’میں امید ضرور رکھتا ہوں لیکن اس کے ساتھ ساتھ محتاط بھی ہوں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں کابل اور طاقت کے دوسرے مراکز سے مختلف آوازیں آ رہی ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ وہ ایک متحد حکومت کے طور پر ہمارے ساتھ یہ معاہدہ کریں۔ ’یہ نہ ہو کہ وہ کل کہنا شروع کردیں کہ فلاں شہر والے یہ کر رہے ہیں، ہم تو نہیں کر رہے۔‘
اس سوال پر کہ اگر اب دوبارہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوتی ہے تو پاکستان کا کیا ردِ عمل ہو گا، خواجہ آصف کا کہنا تھا اس کا طریقہ کار ابھی طے ہونا باقی ہے تاہم ان کے خیال میں ایسا کچھ ہوتا ہے تو ثالثوں کو مداخلت کے لیے کہا جائے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ معاہدے پر عملدرآمد کا طریقہ کار طے کرنے کے لیے مذاکرات کے دوسرے دور کی تاریخ کا تعین ایک دو روز میں کر لیا جائے گا۔
قطر کی جانب سے جاری بیان کا افغانستان اور پاکستان کے معاہدے سے کوئی تعلق نہیں
میزبان کی جانب سے سوال پر کہ معاہدے کے بعد قطر کی جانب سے پہلے جو اعلامیہ جاری کیا گیا اس میں بارڈر پر کشیدگی کا لفظ موجود تھا تاہم بعد میں جاری ہونے والے بیان میں سے یہ الفاظ نکال دیے گئے، وزیرِ دفاع کا کہنا تھا کہ قطر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کا افغانستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے معاہدے سے کوئی تعلق نہیں۔
’ان [قطر] کے بیان میں پہلے بارڈر کا لفظ تھا، انھوں [افغان طالبان] نے بہت زور دیا کہ آپ بارڈر کا لفظ استعمال نہ کریں، یہ ہمارے لیے متنازع ہے اور اس سے آپ کی بطور ثالث حیثیت متاثر ہوتی ہے، اس کی وجہ سے انھوں نے کیا۔ یہ ان کے آپس کی بات ہے۔‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران پر امریکی حملوں کا آغاز، جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی گونج, مصر کی بندرگاہ پر ڈرون حملہ
30/July/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
ہنگو میں دہشت گردوں کا حملہ، ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار ہلاک، 18 زخمی
30/July/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
جنوبی اضلاع میں دہشت گرد نیٹو کا چھوڑا ہوا جدید اسلحہ استعمال کر رہے ہیں: آئی جی خیبرپختونخوا
30/July/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
سوات، شمالی وزیرستان اور کوہاٹ میں دہشت گرد حملے، پولیس اہلکار سمیت 6 اہلکار ہلاک
30/July/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
سیکیورٹی فورسز کے خیبر اور نوشکی میں آپریشنز: 32 دہشت گرد ہلاک
30/July/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی موبائل پر دستی بم حملہ، 2 اہلکار شدید زخمی
30/July/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8992 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4866 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3740 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3610 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2596 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2340 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C