قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، کالعدم تنظیم بی ایل اے کے چار دہشتگرد ہلاک
👁️ 231 بار دیکھا گیا
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، کالعدم تنظیم بی ایل اے کے چار دہشتگرد ہلاک
کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز کے ایک آپریشن کے دوران کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے تعلق رکھنے والے چار دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن یکم نومبر کو شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں چار دہشتگرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد مختلف تخریبی اور دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، جبکہ ’عزمِ استحکام‘ کے تحت ملک بھر میں انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رہیں گی۔
آئی ایس پی آر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ “پاکستان سے غیر ملکی سرپرستی میں کی جانے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ قومی عزم ہے۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سوات: کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک، 30 زخمی
03/August/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
ہنگو میں انٹیلیجنس آپریشن، ٹی ٹی پی کا مطلوب کمانڈر امیر معاویہ ہلاک
03/August/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 54 دہشت گرد گرفتار
03/August/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس موبائل پر بم حملہ، دو اہلکار زخمی
02/August/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں جھڑپ، میجر ہلاک، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے: آئی ایس پی آر
02/August/2026 👁️ 241 بار دیکھا گیا
حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے تک غزہ سے فوجی انخلا ممکن نہیں، اسرائیل کا مؤقف
02/August/2026 👁️ 349 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9005 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4889 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4514 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3755 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3626 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2614 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C