17/October/2026

قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی

👁️ 128 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی

قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی

قلعہ عبداللہ (ڈیلی اردو) بلوچستان کے  شورش زدہ ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں نامعلوم مسلح افراد نے ایکسیویٹر مشین کی مدد سے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت مسمار کر دی۔

پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے گزشتہ روز عمارت گرانے کا کام شروع کیا تھا، تاہم مشین میں ایندھن ختم ہونے کے باعث عمارت کا کچھ حصہ باقی رہ گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد بعد ازاں دوبارہ موقع پر پہنچے اور باقی ماندہ عمارت بھی گرا دی۔

ذرائع کے مطابق پولیس چوکی کی عمارت چار کمروں پر مشتمل تھی۔ واقعے کے حوالے سے تاحال مزید تفصیلات، نقصان کی مکمل نوعیت یا ملوث افراد کی شناخت سامنے نہیں آئی۔

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C