قندھار: طالبان سپریم لیڈر امیر ہبت اللہ اخونزدہ پہلی بار منظر عام پر آگئے
👁️ 35 بار دیکھا گیا
قندھار: طالبان سپریم لیڈر امیر ہبت اللہ اخونزدہ پہلی بار منظر عام پر آگئے
قندھار (ڈیلی اردو) طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوند زادہ پہلی مرتبہ عوام کے سامنے آئے ہیں۔
طالبان حکام کے مطابق انہوں نے اتوار کو افغانستان کے جنوبی شہر قندھار میں اپنے حامیوں سے خطاب کیا۔
خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق طالبان حکام نے ملا ہیبت اللہ کے منظر عام پر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہفتے کو ہیبت اللہ اخوندزادہ نے دارالعلوم حکیمہ مدرسے کا دورہ کیا اور اپنے ”بہادر سپاہیوں اور شاگردوں” سے خطاب کیا۔
ملا ہیبت اللہ کے دورے کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور تقریب کی کوئی تصاویر یا ویڈیو سامنے نہیں آئی ہے۔ البتہ طالبان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ان کی دس منٹ کی آڈیو ریکارڈنگ شیئر کی ہے۔
اخوندزادہ سال 2016 سے طالبان کے سربراہ ہیں لیکن وہ عوامی منظرنامے سے غائب رہے ہیں۔ یہاں تک کہ اگست میں طالبان کے افغانستان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد بھی وہ منظر عام پر نہیں آئے تھے اس یکسر عدم موجودگی کے بارے میں کئی افواہیں گردش کرنے لگی تھی۔
طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ ایسے موقع پر سامنے آئے ہیں جب طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ملک مختلف بحرانوں کا شکار ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کا امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملوں کا دعویٰ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی
12/July/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
شام میں اسرائیلی فوج کا سرچ آپریشن
12/July/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران پر حملوں کا تیسرا مرحلہ شروع، متعدد علاقوں میں دھماکے
12/July/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ، ایف سی اہلکار ہلاک
12/July/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
مجتبیٰ خامنہ ای کا علی خامنہ ای کی ہلاکت کا بدلہ لینے کا عزم، ٹرمپ کی ایران کو سخت تنبیہ
12/July/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
بنوں پولیس کا 40 مطلوب دہشت گردوں پر کروڑوں روپے انعام کا اعلان
12/July/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8923 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4755 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3538 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2535 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2284 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1973 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C