قیدیوں کا تبادلہ، طالبان نے امریکی انجینئر کو رہا کردیا
👁️ 46 بار دیکھا گیا
قیدیوں کا تبادلہ، طالبان نے امریکی انجینئر کو رہا کردیا
دوحہ + کابل (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے پی/ڈی پی اے) افغان طالبان نے امریکی انجینئر مارک فریکس کو رہا کر دیا ہے۔ دوسری جانب بشیر نورزئی بھی کابل پہنچ گئے ہیں، جو امریکی قید میں تھے۔ نورزئی کو 50 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی ہیروئن اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کے مطابق قیدیوں کا یہ تبادلہ کابل ایئرپورٹ پر ہوا۔ بشیر نورزئی سن دو ہزار پانچ سے امریکی قید میں تھے۔ امریکہ نے ان پر 50 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی منشیات امریکہ اور یورپ اسمگل کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔
امیر خان متقی کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا، ” امارت اسلامیہ افغانستان امریکہ سمیت تمام ممالک کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کے لیے تیار ہے۔‘‘
کابل کے ایک ہوٹل میں نورزئی نے بھی صحافیوں سے گفتگو کی اور اس وقت طالبان کے وزیر خارجہ کے ساتھ ساتھ نائب وزیراعظم بھی ان کے ہمراہ تھے۔ بشیر نورزئی کا کہنا تھا، ”مجھے فخر ہے کہ میں اپنے ملک میں اپنے بھائیوں کے ساتھ ہوں۔‘‘
افغان سرکاری میڈیا کی رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ وہ گوانتاناموبے کے حراستی کیمپ میں قید آخری افغانیوں میں سے ایک تھے۔
دوحہ میں مقیم طالبان کے ترجمان محمد نعیم نے ایک ٹویٹ میں کہا، ”محترم حاجی بشیر کو دو دہائیوں کی قید کے بعد رہا کیا گیا ہے اور وہ آج ہی کابل پہنچے ہیں۔‘‘
قبائلی رہنما بشیر نورزئی کے طالبان سے دیرینہ تعلقات ہیں۔ نورزئی کے وکیل نے اس بات کی تردید کی تھی کہ ان کا موکل منشیات فروش تھا۔
رہا ہونے والا امریکی انجینئر کون؟
ساٹھ سالہ امریکی انجینئر مارک فریکس سابق نیوی اہلکار ہیں اور انہیں سن دو ہزار بیس میں اس وقت اغوا کیا گیا تھا، جب وہ ایک ترقیاتی منصوبے پر کام کر رہے تھے۔ وہ گزشتہ ایک عشرے سے افغانستان کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہے تھے۔
افغانستان میں امریکی سفارت کار موجود نہیں ہیں جبکہ وائٹ ہاؤس نے بھی ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق امریکی حکام اس وقت بھی مارک فریکس کی رہائی کی کوششیں جاری رکھے ہوئے تھے، جب سن دو ہزار اکیس میں کابل سے امریکی فوجیں نکل رہی تھیں۔
امریکی سکیورٹی حکام ماضی میں یہ الزام عائد کر چکے ہیں کہ مارک کو طالبان کے اتحادی حقانی نیٹ ورک نے اغوا کیا تھا۔ نیوز ایجنسی اے پی کے مطابق یہ تبادلہ بائیڈن انتظامیہ کے تحت ہونے والے قیدیوں کے اہم ترین تبادلوں میں سے ایک ہے۔
مبصرین کے مطابق قیدیوں کے اس تبادلے سے طالبان حکومت کی قانونی حیثیت پر دنیا کا نقطہ نظر متاثر ہو گا۔ خواتین پر پابندیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے عالمی دنیا طالبان حکومت کو تسلیم کرنے سے انکاری ہے۔ طالبان نے پرائمری کے بعد خواتین کی تعلیم پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 9 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 7 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 7 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ: امریکہ، ایران مذاکرات کا پہلا مرحلہ مکمل، 60 روز میں حتمی معاہدے کیلئے روڈ میپ پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 13 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8847 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3298 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2121 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C