لاہور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، القاعدہ سے مبینہ تعلق رکھنے والا یوٹیوبر گرفتار
👁️ 273 بار دیکھا گیا
لاہور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، القاعدہ سے مبینہ تعلق رکھنے والا یوٹیوبر گرفتار
لاہور (ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ایک یوٹیوبر کو مبینہ طور پر القاعدہ کے لیے لوگوں کو بھرتی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا، جبکہ اہلِخانہ نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کارروائی کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار کیے گئے شخص کی شناخت یوٹیوب چینل ’ایون نیوز‘ سے منسلک محمد سعد بن ریاض کے نام سے ہوئی ہے۔ ادارے کی جانب سے سعد کے خلاف ایف آئی آر ایک اہلکار کی مدعیت میں درج کی گئی۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق 27 اپریل کی صبح سی ٹی ڈی اہلکار لاہور کے جی پی او چوک، مال روڈ پر موجود تھے کہ ایک مخبر نے اطلاع دی کہ مزنگ روڈ پر واقع مسجد حنفیہ غوثیہ میں کالعدم تنظیم القاعدہ کا ایک مبینہ رکن موجود ہے، جو لوگوں کو تنظیم میں شامل ہونے کی ترغیب دے رہا ہے اور ممنوعہ مواد تقسیم کر رہا ہے۔
پولیس کے مطابق اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ مقام پر چھاپہ مارا گیا اور مخبر کی نشاندہی پر ایک شخص کو گرفتار کیا گیا، جس نے اپنا نام محمد سعد بن ریاض بتایا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ تلاشی کے دوران ملزم کے بیگ سے اسامہ بن لادن سے متعلق کتاب کے پانچ نسخے اور القاعدہ کا مبینہ ممبرشپ کارڈ برآمد ہوا، جو سی ٹی ڈی کے مطابق ممنوعہ مواد میں شامل ہیں۔
ملزم کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کی دفعات 11 ایف (2) اور 11 ڈبلیو کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، جو کالعدم تنظیم کی رکنیت اور اس کے مواد کی تشہیر یا تقسیم سے متعلق ہیں۔
دوسری جانب سعد بن ریاض کی اہلیہ عائشہ قیوم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کے شوہر کو سوموار کی علی الصبح 12 سے 13 نقاب پوش مسلح افراد نے گھر سے حراست میں لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ قانونی دباؤ ڈالنے کے بعد سی ٹی ڈی نے بعد ازاں ان کے شوہر کے خلاف "بے بنیاد" مقدمہ درج کیا۔ عائشہ قیوم نے مزید دعویٰ کیا کہ سعد ماضی میں ریاستی اداروں کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں۔
ایون نیوز کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں گرفتاری کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔
ادھر سعد کے ایک قریبی دوست ابراہیم جعفری نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ ایف آئی آر میں گرفتاری کی جگہ مسجد بتائی گئی، جبکہ ان کے مطابق سعد کو گھر سے اٹھایا گیا۔ تاہم اس دعوے کے حق میں کوئی ویڈیو یا شواہد تاحال سامنے نہیں آئے۔
واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم فرقہ وارانہ کشیدگی میں سرگرم ٹی ٹی پی کاظم گروپ کا کمانڈر قطر میں گرفتار
02/October/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس میں 17 ہزار اہلکاروں کی کمی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 4 ہزار سے زائد اہلکار ہلاک
02/October/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دہشتگرد گروپوں کے درمیان مسلح جھڑپ، 4 ہلاکتوں کی اطلاع
02/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
افغانستان سے آنے والی دہشتگردی کے خلاف کارروائی پاکستان کا دفاعی حق ہے، کور کمانڈرز کانفرنس
02/October/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
پاکستان میں دہشتگردی میں تشویشناک اضافہ، ستمبر میں 225 حملے، 545 افراد ہلاک
02/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک
02/October/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7488 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5341 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C