لاہور: پولیس افسران و اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث فیضان بٹ سمیت 4 دہشت گرد مبینہ مقابلے میں ہلاک
👁️ 35 بار دیکھا گیا
لاہور: پولیس افسران و اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث فیضان بٹ سمیت 4 دہشت گرد مبینہ مقابلے میں ہلاک
اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس افسران و اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشت گرد مبینہ مقابلے میں ہلاک ہو گئے۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا ٹارگٹ کلر فیضان بٹ کو دوران تفتیش اسلحہ کی برآمدگی کیلئے کرول جنگل لے جایا گیا، ملزم فیضان بٹ کی نشاندہی پر جنگل سے 2 پستول، ہینڈ گرنیڈ برآمد کیے۔
ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلحہ برآمدگی کے دوران دہشتگردوں کے پانچ سے 6 ساتھیوں نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر حملہ کر دیا اور براہ راست فائرنگ کی جس کے جواب میں سی ڈی ٹی ٹیم نے بھی جوابی فائرنگ کی۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق حملے کے دوران چار دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے، فائرنگ کرنے والے تین حملہ آور فرار ہوئے جب کہ دو کلاشنکوف اور پستول برآمد کیا گیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگرد فیضان کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تھا جب کہ اس کے ساتھ ہلاک ہونے والے تینوں دہشتگردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ مفرور دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ لاہور کے مختلف علاقوں میں پولیس افسران و اہلکاروں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ بعد ازاں لاہور پولیس نے 2 مئی کو فیضان بٹ کو الفلاح ٹاؤن سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔
پولیس نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ شوٹر فیضان بٹ افغانستان میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے رابطے میں تھا۔
ملزم نے مزید دوران تفتیش انکشاف کیا کہ دو اعلیٰ پولیس افسران کو بھی ٹارگٹ کرنے کی پلاننگ کر رہا تھا مزید 14 مبینہ ملزم رابطے میں تھے۔ تفتیشی ٹیم نے یہ انکشاف کیا کہ ملزم بہاولپور میں مارے جانے والے سیف اللہ خراسانی اور اسد اللہ خراسانی سے بھی رابطے میں تھا۔
پنجاب پولیس کے مطابق ملزم فیضان کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے سوشل میڈیا نیٹ ورک کا حصہ تھا جبکہ فیضان نے مصری شاہ میں سب انسپکٹر محمد ارشد کو ہلاک کرنے سے پہلے اس کی تصویر لی تھی اس کے بعد ملزم فیضان نے سب انسپکٹر کی تصویر سوشل میڈیا گروپ میں بھیج کر ہلاکت کی اجازت مانگی تھی۔ ملزم فیضان نے سوشل میڈیا گروپ پر پیغام بھجوایا تھا کہ ٹارگٹ 2 پھولوں والا ہے جب سوشل میڈیا گروپ سے ہلاک کرنے کی اجازت ملی تو فیضان نے سب انسپکٹر کو ہلاک کر دیا۔
اسی طرح ٹیکسالی میں کانسٹیبل غلام رسول کو ہلاک کرنے سے قبل ملزم فیضان نے اس کی بھی تصویر سوشل میڈیا گروپ میں بھیج کر ہلاکت کی اجازت کی طلب کی تھی۔ پولیس اہلکاروں کے قتل کے حوالے سے ملزم فیضان بٹ سے مزید تفتیش جاری ہے۔
خیال رہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کرکے مارنے والے ملزم فیضان بٹ نے گزشتہ روز اپنے اعترافی بیان میں کہا تھا کہ اسے افغانستان سے 6 پولیس اہلکاروں کے قتل کا ٹاسک ملا تھا اور ملزم فیضان نے اب تک تین پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا اعتراف کر لیا تھا جبکہ دو اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔
ملزم فیضان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس نے یہ تمام قتل پولیس سے نفرت کے باعث کئے ہیں کیونکہ اسے پولیس نے ایک غلط مقدمے میں ملوث کر دیا تھا جس کا اسے بہت غصہ تھا۔ ملزم کا یہ بھی کہنا تھا کہ جیل میں اس کی ملاقات کالعدم لشکر جھنگوی کے عبدالرؤف گجر سے ہوئی تھی۔ رؤف گجر نے 6 لاکھ روپے رشوت دیکر اس کی ضمانت کرائی تھی۔
ملزم کے مطابق اسے رہا کروا کر افغانستان کے علاقے خراسان بھجوا دیاگیا تھا جہاں اسے 6 پولیس اہلکاروں کے ہلاکت کا ٹاسک دیا گیا تھا۔ ملزم کے مطابق افغانستان میں اس کی ملاقات عاصم نامی شخص سے ہوئی تھی جس نے اسے پولیس اہلکاروں کے قتل ٹاسک دیا اور ٹاسک پورا کرنے پر افغانستان میں نوکری دینے کا وعدہ کیا تھا۔
ملزم فیضان کے مطابق موٹر سائیکل اس سے شادباغ لاہور سے چھینی تھی اور اس کا نمبر تبدیل کرکے پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کیا تھا جبکہ اسلحہ ڈیرہ اسماعیل خان سے حاصل کیا تھا۔
پولیس کا یہ بھی بتانا تھا کہ ملزم کو افغانستان سے آپریٹ کیا جارہا تھا اور ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔
فیضان بٹ دو مرتبہ افغانستان بھی جا چکا ہے۔ ملزم موٹرسائیکل پر اپنا ہدف تلاش کرتا تھا، ملزم کا ہدف بغیر اسلحہ باوردی پولیس اہلکار ہوتے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
نائجر میں داعش کے دو حملے، 57 سکیورٹی اہلکار ہلاک
25/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر جھڑپ، گلستان سیکٹر میں متعدد افغان طالبان ہلاک
25/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
کلاچی : پولیو ڈیوٹی سے واپس آنے والے 2 اہلکار دہشتگردوں کے ہاتھوں اغواء
24/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
یمن : 24 گھنٹوں کے دوران 150 اہلکار اور حوثی جنگجو ہلاک، اہم شاہراہ کی جانب پیش قدمی کی کوشش ناکام
24/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
سیستان و بلوچستان : سراوان میں جھڑپ، آئی آر جی سی کے 2 کمانڈر اور 5 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
طائف اور ینبع کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام، سعودی دفاعی نظام نے 6 بیلسٹک میزائل مار گرائے
24/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26324 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15573 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11858 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9175 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7456 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5257 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C