لبنان جھڑپ میں اسرائیلی فوجی ہلاک، مجموعی تعداد 18 ہو گئی
👁️ 204 بار دیکھا گیا
لبنان جھڑپ میں اسرائیلی فوجی ہلاک، مجموعی تعداد 18 ہو گئی
یروشلم (ڈیلی اردو) اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ لبنان کی سرحد کے قریب جھڑپ کے دوران اس کا ایک اور فوجی ہلاک ہو گیا ہے، جس کے بعد لبنان محاذ پر ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 18 تک پہنچ گئی ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق 47 سالہ سارجنٹ فرسٹ کلاس الیگزینڈر گلووانیف اتوار کے روز جنوبی لبنان کے قریب ایک جھڑپ میں ہلاک ہوئے۔
فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جھڑپ کے دوران اسرائیلی اہلکاروں کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔
مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان کے قریب اسرائیلی فوجی اہداف پر ڈرون حملہ کیا ہے اور اس کی ویڈیو بھی جاری کر دی ہے۔
حزب اللہ کے مطابق یہ حملہ اسرائیلی فوج کی ان پوزیشنز کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا جو سرحدی علاقے میں کارروائیوں میں مصروف تھیں۔ تنظیم کی جانب سے جاری ویڈیو میں مبینہ طور پر ایک ڈرون کو ہدف کی جانب بڑھتے اور پھر دھماکے کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔
مشرقِ وسطیٰ میں جاری یہ تنازع 28 فروری کو اس وقت شدت اختیار کر گیا تھا جب امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر مشترکہ حملے کیے۔ بعد ازاں ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد حزب نے اسرائیل پر راکٹ حملے شروع کر دیے تھے، جس کے نتیجے میں جنگ لبنان تک پھیل گئی۔
اس کے جواب میں اسرائیل نے لبنان میں بڑے پیمانے پر فضائی حملوں کا آغاز کیا جبکہ جنوبی لبنان میں زمینی کارروائیاں بھی شروع کر دی گئیں۔ سرحدی علاقوں میں مسلسل جھڑپوں اور راکٹ حملوں کے باعث خطے میں کشیدگی بدستور برقرار ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں کارروائی، اسد دور کی معروف میڈیا شخصیت سنال الخضر گرفتار
04/September/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز میں شدید لڑائی، 80 سے زائد ہلاکتیں، کئی اہم مقامات پر قبضے اور واپسی
04/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک
04/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
بلوچستان : پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور ہلاک
04/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
قلات : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
04/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C