لبنان میں حزب اللہ کے 120 ٹھکانوں پر اسرائیل کے بڑے فضائی حملے
👁️ 54 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کے 120 ٹھکانوں پر اسرائیل کے بڑے فضائی حملے
یروشلم (ڈیلی اردو) اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اب سے کچھ دیر قبل اس نے لبنان بھر میں ایک ’وسیع حملہ‘ کیا جس میں ’درجنوں‘ جنگی طیاروں سے حصہ لیا۔
آئی ڈی ایف کا دعویٰ ہے کہ اس نے جنوبی لبنان اور ملک کے اندر ’حزب اللہ کے تقریباً 120 فوجی اہداف‘ کو نشانہ بنایا ہے۔
آئی ڈی ایف کا دعویٰ ہے کہ ان مقامات میں ’اہم‘ ہیڈکوارٹر، فوجی عمارتیں اور ڈھانچے شامل ہیں جو حزب اللہ اسرائیل پر حملہ کرنے کے لیے استعمال کر رہا تھا۔
ادھر لبنان کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ مشرقی وادی بیکا میں بعلبک ہرمل کے علاقے میں ہونے والے حملے میں 21 افراد ہلاک اور 47 زخمی ہوئے ہیں۔
اس سے قبل لبنانی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ زبود میں فضائی حملوں میں ایک ہی خاندان کے کم از کم 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ جمعے کو جنوبی بیروت میں حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر پر کیے گئے فضائی حملوں میں حسن نصراللہ کے ساتھ تنظیم کی دیگر 20 سینیئر شخصیات بھی ہلاک ہوئی ہیں۔
حزب اللہ نے حسن نصراللہ، علی کرکی اور نبیل قاووق سمیت متعدد شخصیات کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ انھوں نے حسن نصراللہ کے سکیورٹی یونٹ کے سربراہ ابراہیم حسین جزینی اور حزب اللہ کے سربراہ کے ’مشیر اور قریبی ساتھی‘ سمیر توفیق دیب کو بھی ہلاک کیا ہے۔
اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ جنوبی بیروت میں حزب اللہ کا ہیڈکوارٹر رہائشی عمارتوں کے نیچے واقع تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کوہاٹ میں دہشت گردوں کی فائرنگ، کسٹم اہلکار ہلاک، ایک شخص زخمی
24/July/2026 👁️ 29 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
24/July/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں داعش کا حملہ، سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ ہلاک، ایڈیشنل سیشن جج زخمی
24/July/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 489 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 490 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 452 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4839 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3714 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3584 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2572 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2326 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C