لبنان میں نئے اسرائیلی فضائی حملوں میں دو افراد ہلاک
👁️ 355 بار دیکھا گیا
لبنان میں نئے اسرائیلی فضائی حملوں میں دو افراد ہلاک
بیروت (ڈیلی اردو) لبنان کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی مسلح افواج نے جنوبی لبنان میں ایک بار پھر فضائی حملے کیے ہیں، جن کے نتیجے میں کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ اسرائیل اور لبنان کی حزب اللہ ملیشیا کے مابین جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے اس ہمسایہ ملک پر فضائی حملوں کے سلسلے کی نئے کڑی ہے۔
بیروت میں ملکی وزارت صحت کی طرف سے اتوار 26 اکتوبر کے روز ایک بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل نے لبنان کے صوبے طائر میں الناقورہ کے مقام پر ایک گاڑی کو ایک فضائی حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
اس بیان میں مزید کہا گیا، ’’ایک اور اسرائیلی فضائی حملہ مشرقی لبنان میں بعلبک کے علاقے میں نبی شیت کے مقام پر کیا گیا۔ اس میں بھی ایک کار کو فضا سے حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔‘‘ اسرائیلی فوج نے لبنان میں کیے گئے ان تازہ فضائی حملوں پر نہ کوئی تبصرہ کیا ہےاور نہ ہی کوئی ردعمل ظاہر کیا ہے۔
غزہ پٹی میں اسرائیل اور حماس کی جنگ کے تناظر میں اسرائیل اور لبنان میں حزب اللہ ملیشیا کے مابین بھی جنگ ہوئی تھی، جس کی وجہ حزب اللہ کے اسرائیل پر کیے جانے والے حملے بنے تھے۔
اس لبنانی اسرائیلی جنگ میں گزشتہ برس کے آخری مہینوں میں ایک فائر بندی معاہدہ طے پا گیا تھا۔ لیکن اب جب کہ اس جنگ بندی کو بھی تقریباﹰ ایک سال ہونے کو ہے، اسرائیل کی طرف سے لبنان میں کیے جانے والے فضائی حملوں میں مخصوص علاقوں یا مشتبہ افراد کی گاڑیوں کو نشانہ بنانے کا عسکری عمل وقفے وقفے سے جاری رہتا ہے۔
حالیہ ہفتوں میں لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں مقابلتاﹰ تیزی آ چکی ہے، جس کی وجہ اسرائیلی ذرائع کے مطابق لبنان سے اسرائیل پر کیے جانے والے حملے ہیں۔
حوثی باغیوں نے معروف ماڈل انتصار الحمدانی کو قریب پانچ سال بعد رہا کر دیا
یمن کے حوثی باغیوں نے معروف ماڈل انتصار الحمدانی کو قریب پانچ سال بعد رہا کر دیا ہے۔ تیئیس سالہ الحمدانی کو فروری 2021ء میں صنعاء میں اس وقت گرفتار کر لیا گیا تھا، جب وہ ایک فوٹو شوٹ کے لیے جا رہی تھیں۔
انتصار الحمدانی کی رہائی کی ان کے وکیل اور حوثی باغیوں کے قریبی ایک سکیورٹی ذریعے نے بھی تصدیق کر دی ہے۔ موجودہ ویک اینڈ پر رہا کی جانے والی ماڈل انتصار الحمدانی پر ان کے گرفتاری کے بعد جسم فروشی اور منشیات سے متعلق مختلف الزامات لگائے گئے تھے اور انہی الزامات میں انہیں پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
انتصار الحمدانی کے خلاف 2021ء میں لگائے گئے ان الزامات کو ان کے وکیل اور انسانی حقوق کے لیے سرگرم کئی بین الاقوامی تنظیموں نے بھی بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا تھا۔ اس نوجوان خاتون ماڈل پر یہ الزامات ایران نواز حوثی باغیوں کی طرف سے آزادی نسواں کی مخالفت کرتے ہوئے عائد کیے گئے تھے۔
انتصار الحمدانی کے وکیل خالد الکمال نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا، ’’ انتصار الحمدانی کو ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات رہا کر دیا گیا اور اس وقت وہ اپنے گھر پر ہیں۔‘‘
خالد الکمال نے کہا، ’’انتصار الحمدانی کو قید کے دوران کئی طرح کے طبی مسائل اور بیماریوں کا سامنا کرنا پڑا، جن کی وجہ سے ان کیصحت بھی خراب ہو گئی۔ یہ سب کچھ محض اس وجہ سے ہوا کہ انہیں اپنے خلاف ناانصافی کا سامنا کرنا پڑا۔‘‘
جیل میں خودکشی کی ناکام کوشش
انسانی حقوق کے لیے سرگرم تنظیموں کے مطابق دوران حراست انتصار الحمدانی نے 2021ء میں خود کشی کی کوشش بھی کی تھی۔
الحمدانی ایک یمنی والد اور ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والی والدہ کی اولاد ہیں اور انہوں نے اپنی گرفتاری سے پہلے اپنی درجنوں ایسی تصاویر آن لائن پوسٹ کی تھیں، جن میں وہ روایتی یمنی لباس، جینز، لیدر جیکٹ یا دیگر ملبوسات پہنے ہوئے ہوتی تھیں اور یہ تصویریں انہوں نے سر پر اسکارف پہنے ہوئے اور اسکارف کے بغیر بھی بنوائی تھیں۔
وہ اپنی گرفتاری سے قبل سوشل میڈیا پر ایک مشہور شخصیت بن چکی تھیں۔ انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کے مطابق انتصار الحمدانی نے اپنی گرفتاری سے پہلے چار سال تک ماڈلنگ کی تھی اور یمنی ٹیلی وژن کی دو سیریز میں اداکاری بھی۔
انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق دوران حراست انتصار الحمدانی پر حوثی باغیوں کے تفتیش کاروں کی طرف سے ان سے جسم فروشی اور منشیات سے متعلق جھوٹے الزامات کے سلسلے میں اعترافی بیانات لینے کے لیے اس ماڈل پر ذہنی اور جسمانی تشدد بھی کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹانک میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 اہلکار ہلاک، 30 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
24/July/2026 👁️ 234 بار دیکھا گیا
کوہاٹ میں دہشت گردوں کی فائرنگ، کسٹم اہلکار ہلاک، ایک شخص زخمی
24/July/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
24/July/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں داعش کا حملہ، سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ ہلاک، ایڈیشنل سیشن جج زخمی
24/July/2026 👁️ 194 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 491 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 492 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4840 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3714 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3586 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2572 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2326 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C