لندن: پاکستانی نژاد برطانوی شخص پر بلاگر وقاص گورائیہ کے قتل کا منصوبہ بنانے کا الزام
👁️ 173 بار دیکھا گیا
لندن: پاکستانی نژاد برطانوی شخص پر بلاگر وقاص گورائیہ کے قتل کا منصوبہ بنانے کا الزام
لندن (ڈیلی اردو) 31 سالہ پاکستانی نژاد برطانوی شخص پر یورپی ملک نیدرلینڈ میں خود ساختہ جلا وطنی کی زندگی گزارنے والے پاکستانی بلاگر احمد وقاص گورائیہ کے قتل کا منصوبہ بنانے کا الزام عائد کردیا گیا۔
کراؤن پروسیکیوشن سروس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق 16 فروری 1990 کو پیدا ہونے والے محمد گوہر خان پر گزشتہ ماہ 28 جون کو احمد وقاص گورائیہ کے قتل کا منصوبہ بنانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
جاری بیان میں بتایا گیا کہ محمد گوہر خان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے 16 سے 24 فروری 2021 کے درمیان نامعلوم افراد کے ساتھ مل کر بلاگر وقاص گورائیہ کو قتل کرنے کا منصوبہ تیار کیا جو فوجداری قانون 1977 کے سیکشن ون (1) کے خلاف تھا۔
بیان میں یہ بھی تصدیق کی گئی کہ محمد گوہر خان 19 جولائی کو ہونے والی کیس کی سماعت میں عدالت میں پیش ہوں گے۔
ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ محمد گوہر خان پر اس وقت الزام عائد کیا گیا تھا جب کہ میٹروپولیٹن پولیس کے انسداد دہشت گردی یونٹ نے ان کے خلاف تفتیش کی تھی، جس کے بعد وہ 29 جون کو ویسٹ منسٹر کی عدالت میں بھی پیش ہوئے تھے۔
احمد وقاص گورائیہ پاکستانی بلاگر ہیں، جنہوں نے 2017 میں اس وقت وطن چھوڑا تھا جب کہ انہیں دیگر پانچ بلاگرز کے ہمراہ اغوا کرنے کے بعد رہا کیا گیا تھا۔
ان کے اغوا کے واقع پر انسانی حقوق کی تنظیموں، قانون سازوں اور کارکنان نے سخت تنقید کی تھی اور حکومت سے جبری گمشدگیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
احمد وقاص گورائیہ بعد ازاں اسی سال زندگی کو لاحق خطرات کے باعث نیدرلینڈ منتقل ہوگئے تھے۔
فروری 2020 میں احمد وقاص گورائیہ پر روٹرڈم میں ان کی رہائش گاہ کے باہر حملہ کرکے انہیں دھمکایا بھی گیا تھا، جس پر صحافیوں کی تنظیم رپورٹر ود آؤٹ بارڈرز نے مذمت بھی کی تھی۔
احمد وقاص گورائیہ نے ڈان نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ حالیہ گرفتاری کا ان پر فروری 2020 میں کیے جانے والے حملے سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ حالیہ گرفتاری 12 فروری 2021 کو ہونے والے ایک واقعے سے منسلک ہے، جس میں ڈچ پولیس نے انہیں بتایا تھا کہ ان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے اور بعد ازاں انہیں دوسرے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا تھا۔
احمد وقاص گورائیہ نے مزید بتایا کہ کسی نے ٹوئٹر پر ان کے گھر کی تصویر بھی شیئر کی تھی اور اس معاملے پر پولیس کی تفتیش جاری ہے۔
ان کے مطابق رواں ماہ جولائی کے پہلے ہفتے میں برطانوی پولیس نے نیدرلینڈ آکر ان کا بیان بھی ریکارڈ کیا تھا۔
بلاگر کے قتل کا مبینہ منصوبہ بنانے والے گوہر خان نے رواں برس 2 فروری کو لندن سے ایمسٹرڈم کا سفر کیا تھا، وہ تین دن تک وہاں رکے تھے اور انہوں نے کرائے پر حاصل کردہ کار کے ذریعے اس مقام کا دورہ کیا تھا، جہاں بلاگر رہتے ہیں۔
گوہر خان کی پاکستانی بلاگر کے قتل کا منصوبہ بنانے کے الزام میں برطانیہ میں ہونے والی گرفتاری کے بعد پاکستان اور بیرون ممالک رہنے والے صحافیوں اور کارکنان کی حفاظت سے متعلق خدشات بڑھ گئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C