لکی مروت اور بنوں پولیس کا آپریشن، 3 خطرناک ٹارگٹ کلرز ہلاک
👁️ 249 بار دیکھا گیا
لکی مروت اور بنوں پولیس کا آپریشن، 3 خطرناک ٹارگٹ کلرز ہلاک
لکی مروت / بنوں (نمائندگان ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے دو اضلاع بنوں اور لکی مروت میں پولیس نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 3 انتہائی مطلوب خارجی دہشتگرد ہلاک کر دیے۔ ہلاک دہشتگرد پولیس، ایف سی اور عام شہریوں پر حملوں سمیت متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔
پولیس کے مطابق ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن تھانہ نورنگ کی حدود پردل بیگوخیل میں کیا گیا، جہاں سی ٹی ڈی بنوں، مقامی پولیس لکی مروت اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کی۔ دہشتگردوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی تاہم جوابی کارروائی میں تینوں دہشتگرد مارے گئے۔
ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی شناخت محمد نزیر عرف مجاہد، فواد اللہ عرف معاذ اور افنان خان عرف افنانی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق محمد نزیر عرف مجاہد ایک خطرناک ٹارگٹ کلر تھا جو ٹریفک پولیس اہلکار زارم خان اور حفیظ اللہ، سی ٹی ڈی اہلکار وحید نواب، سپیشل برانچ اہلکار عارف اللہ اور دیگر سکیورٹی اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھا۔
پولیس حکام کے مطابق ہلاک دہشتگرد ایف سی اہلکار زین اللہ، کلرک معراج الدین، ریٹائرڈ لانس نائیک حبیب اللہ اور پولیس اہلکار حبیب اللہ کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث رہے ہیں۔ کارروائی کے دوران دہشتگردوں سے ایک کلاشنکوف، دو 9 ایم ایم پستول، دو موبائل فونز اور کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے تین شناختی کارڈز برآمد کیے گئے۔
آئی جی خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایات پر صوبے بھر میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ٹارگٹڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی اور آئی جی خیبر پختونخوا نے کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی ٹیمز اور مقامی پولیس کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
دوسری جانب لکی مروت کے علاقے شیخ خلہ میں پولیس اور پولیس امن کمیٹی کی دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا، جسے ابتدائی طبی امداد کے لیے سٹی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ بعد ازاں زخمی اہلکار کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے بنوں منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق جھڑپ کے بعد علاقے میں بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ دہشتگرد عناصر کے مکمل خاتمے اور شہریوں کے تحفظ تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خیبر : باڑہ میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، مطلوب ٹارگٹ کلر ہلاک
30/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ڈی آئی خان میں نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ، سابق ناظم ہلاک
30/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں تین بحری جہاز نامعلوم پروجیکٹائل کا نشانہ بن گئے، بحری نقل و حرکت کو محتاط رہنے کی ہدایت
30/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
یمن : تعز اور لحج کے محاذوں پر شدید لڑائی، 100 سے زائد ہلاکتوں کی اطلاعات
30/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
بزشکیان کا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کا عزم
30/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
کٹھوعہ میں سی آئی ایس ایف اہلکار کی فائرنگ، اسسٹنٹ کمانڈنٹ سمیت 4 اہلکار ہلاک
30/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26348 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15592 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11878 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9213 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7482 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5328 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C