بزشکیان کا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کا عزم
👁️ 61 بار دیکھا گیا
بزشکیان کا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کا عزم
تہران(ڈیلی اردو) ایرانی صدر مسعود بزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اسلام آباد میں طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کو عملی شکل دینے کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے گا، تاہم تہران اپنے بنیادی اصولوں اور قومی مفادات سے دستبردار نہیں ہوگا۔
تہران میں اصلاح پسند سیاسی و سماجی حلقوں کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران بزشکیان نے کہا کہ امریکا کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات اور ان میں حاصل ہونے والی پیش رفت کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنا کسی دباؤ کے سامنے جھکنے کے مترادف نہیں بلکہ شفافیت کا تقاضا ہے۔
ایرانی صدر کے مطابق قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے 13 میں سے 12 ارکان نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کے فیصلے کی حمایت کی تھی۔ انہوں نے کونسل کے اندر مذاکرات کے حوالے سے پیدا ہونے والے اتفاق رائے کو اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ تہران بات چیت کے ذریعے خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کی راہ ہموار کرنا چاہتا ہے۔
بزشکیان نے کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو ایسے طریقہ کار کے تحت آگے بڑھایا جانا چاہیے جس میں دونوں فریقوں کے مفادات کا خیال رکھا جائے۔ ان کے بقول اس سمجھوتے میں ایران کی قومی خودمختاری، وقار اور بنیادی اصولوں پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے کیے گئے وعدوں پر مرحلہ وار عملدرآمد ہونا ضروری تھا، جبکہ ایران نے مذاکرات کے دوران اپنے عوام کے حقوق کے دفاع کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ بزشکیان نے اس عمل کو ایران کے لیے ایک اہم سفارتی پیش رفت قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ مذاکرات سے حاصل ہونے والے فوائد اور نتائج عوام کے سامنے واضح کیے جائیں۔
یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے خاتمے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے بالواسطہ سفارتی رابطے دوبارہ زیر بحث ہیں۔ حالیہ مذاکرات میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور جنگ بندی کے امکانات بھی اہم موضوعات میں شامل رہے ہیں۔
رائٹرز کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے منگل کی شب دوحہ میں قطری ثالثوں سے ملاقات کی، جہاں انہیں امریکا کی جانب سے ایران کے حالیہ تجاویز کے جواب سے آگاہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق امریکی جواب میں بنیادی اختلاف مذاکرات کے مجوزہ منصوبے پر عملدرآمد کے مراحل کی ترتیب سے متعلق ہے۔
ایران نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران سات روزہ اعتماد سازی کے منصوبے کی تجویز پیش کی تھی، جس کے تحت جنگ بندی اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے مرحلہ وار اقدامات تجویز کیے گئے تھے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز اس منصوبے کو مسترد کردیا تھا، تاہم ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ واشنگٹن نے ثالثوں کے ذریعے تہران کو باضابطہ طور پر اپنے انکار سے آگاہ نہیں کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : تعز اور لحج کے محاذوں پر شدید لڑائی، 100 سے زائد ہلاکتوں کی اطلاعات
30/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
بزشکیان کا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کا عزم
30/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
کٹھوعہ میں سی آئی ایس ایف اہلکار کی فائرنگ، اسسٹنٹ کمانڈنٹ سمیت 4 اہلکار ہلاک
30/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
بڈگام میں لشکر طیبہ کا اعلیٰ کمانڈر ہاشم موسیٰ ہلاک، مشترکہ آپریشن جاری
30/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
دبئی سے تل ابیب جانے والی پرواز میں ہنگامہ، ہائی جیکنگ الرٹ کے بعد طیارے کی سعودی عرب میں لینڈنگ
30/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایران میں مشہد احتجاج کیس کے دو افراد کو پھانسی، چار سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کا الزام
30/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26347 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15592 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11878 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9211 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7482 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5317 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C