لکی مروت میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر ہلاک
👁️ 210 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر ہلاک
لکی مروت (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختون خوا کے ضلع لکی مروت میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور لکی مروت پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر برکت اللہ عرف برکتی عرف ابوذر کو ہلاک کر دیا۔
ترجمان لکی مروت پولیس کے مطابق کارروائی ضلع لکی مروت کے علاقے وانڈہ امیر خان کے مضافات میں کی گئی، جس میں عوامی امن کمیٹیوں کے رضاکاروں نے بھی پولیس کے ساتھ حصہ لیا۔
آپریشن کے دوران دہشت گرد کمانڈر نے ساتھیوں کے ساتھ پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس پر دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے نتیجے میں دہشت گرد کمانڈر موقع پر ہلاک ہوگیا۔ بعد ازاں سرچ آپریشن کے دوران اس کی لاش اور زیرِ استعمال اسلحہ برآمد کر لیا گیا، جبکہ اس کے ساتھی علاقے کی دشوار گزار صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گرد مختلف فرضی ناموں سے سرگرم دہشت گرد گروہوں کا سرغنہ اور سہولت کار تھا۔ وہ سی ٹی ڈی اور لکی مروت پولیس کے خلاف دہشت گردی، پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملے، قتل، اقدامِ قتل اور بھتہ خوری سمیت 10 سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔
مزید برآں، ہلاک دہشت گرد کانسٹیبلز سمیع اللہ اور اسد اللہ، کانسٹیبل حافظ زینت اللہ اور سابق لیویز اہلکار حیات اللہ کی ٹارگٹ کلنگ اور ہلاکت میں بھی ملوث تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق سے ایران کے لیے پروازیں اکتوبر میں بحال ہوں گی، خصوصی اجازت مل گئی
29/September/2026 👁️ 26 بار دیکھا گیا
میانمار میں مختلف علاقوں میں جھڑپیں اور فضائی حملے، مجموعی طور پر 50 سے زائد ہلاکتیں
29/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
آسام : جماعت المجاہدین بنگلہ دیش سے وابستہ نیٹ ورک کے 6 ملزمان گرفتار
29/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
مستونگ کے کھڈکوچہ میں مدینہ ہوٹل دھماکے سے تباہ، قریبی املاک کو بھی نقصان
29/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
پاکپتن : دہشتگردی کی مبینہ کوشش ناکام، ٹی ٹی پی سے وابستہ شخص گرفتار
29/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
یمن : لحج کے ساحل پر حوثی میزائل حملہ، متعدد ہلاک و زخمی
29/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26344 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11877 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9206 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5312 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C