لکی مروت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 دہشت گرد ہلاک
👁️ 44 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے اہم کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1479746455128604674?t=pEM09J_4UUBuU1e52MUJ_A&s=19
سی ٹی ڈی بنوں ریجن کی جانب سے رات تھانہ لکی مروت کے حدود وانڈہ امیر روڈ پر دہشت گردوں کیخلاف اہم کاروائی کی گئی ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا ہے، آپریشن میں دہشت گردوں نے چھاپہ مار ٹیموں پر اچانک فائرنگ شروع کردی جس پر جوابی فائرنگ سے مبینہ طور پر 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
ہلاک مبینہ دہشت گردوں کے قبضے سے دو عدد کلاشنکوف، چھ عدد میگزینز اور کارتوس برآمد کئے گئے ہیں جبکہ دہشت گردوں سے دو عدد بنڈر وئیر، بارودی مواد کی بوری، دیسی ساختہ آئی ای ڈی، شناختی کارڈ، نقد رقم، مختلف کارڈر اور دیگر سامان برآمد ہوئے ہیں۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دیگر دہشت گرد رات کے تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے، جن کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
ہلاک دہشت گرد لکی پولیس موبائل پر حملے میں ملوث تھے، جس میں 4 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد آئی بی کے سب انسپکٹر خان بہادر کو ہلاک کرنے اور ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، بم دھماکوں اور پولیس موبائل پر حملے میں بھی سی ٹی ڈی بنوں کو مطلوب تھے۔
ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم TTP کمانڈر ہارون عرف ضرار گنڈاپور گروپ سے ہیں، ایک ہلاک دہشت گرد کی شناخت محمد نصیر عرف نصیر مولوی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسرے دہشت گرد کی شناخت آصف علی سکنہ لنڈیواہ کے نام ہوئی ہے۔
مبینہ دہشت گردوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے سٹی اسپتال منتقل کی گئی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ کی سعودی عرب کو 48 ایف-35 طیاروں کی ممکنہ فروخت کی منظوری
18/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
امریکی ریاست مشی گن میں ایف 16 جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ زخمی
18/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
سیستان و بلوچستان میں مبینہ حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام، 3 افراد ہلاک، 9 گرفتار
18/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دو شدت پسند گروپوں میں جھڑپ، لشکر اسلام کے 4 ارکان ہلاک
17/September/2026 👁️ 236 بار دیکھا گیا
افغانستان سے دہشتگردی کے خطرے پر پاکستان کا اقوام متحدہ میں سخت مؤقف، 4 ہزار 700 سے زائد پاکستانی ہلاک
17/September/2026 👁️ 262 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی
17/September/2026 👁️ 286 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26310 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15554 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11841 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9150 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7433 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5200 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C