11/June/2024

لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 11 دہشت گرد ہلاک

👁️ 32 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 11 دہشت گرد ہلاک

لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 11 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے 11 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جوانوں نے دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیے، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشتگردوں کے ٹھکانے کا پتا لگایا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ لکی مروت میں آپریشن آئی ای ڈی حملے کے جواب میں کیا گیا، دیگر دہشتگردوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے۔

وزیراعظم کا لکی مروت آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وزیر اعظم شہباز شریف نے لکی مروت آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے بہادر جوانوں نے دہشتگردوں کےخلاف کامیاب آپریشن کیا، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز ہمیشہ آہنی دیوار ثابت ہوئی، پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

واضح رہے کہ 9 جون کو خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں فورسز کی گاڑی پر خود ساختہ بم حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 7 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

گزشتہ روز حملے میں ہلاک ہونے والے کیپٹن فراز الیاس و دیگر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، بعد ازاں ان کی میتوں کو نواحی گاؤں منتقل کردیا گیا تھا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C