لکی مروت میں فیکٹری ملازمین کی بس پر بم حملہ، ایک شخص ہلاک، 11 زخمی
👁️ 306 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں فیکٹری ملازمین کی بس پر بم حملہ، ایک شخص ہلاک، 11 زخمی
پشاور (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پیر کی صبح لکی سیمنٹ فیکٹری جانے والی ایک بس کو دیسی ساختہ بم حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 11 افراد زخمی ہو گئے۔
ضلعی پولیس افسر (ڈی پی او) لکی مروت نذیر خان کے مطابق حملہ بیگو خیل روڈ پر ناورخیل موڑ کے قریب پیش آیا۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
سول ہسپتال لکی مروت کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کفایت اللہ نے بتایا کہ 12 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق بیگو خیل سمیت لکی مروت کے مختلف دیہی علاقوں میں مقامی امن کمیٹیاں سرگرم ہیں، جو شدت پسندوں کے خلاف مزاحمت کر رہی ہیں۔ حالیہ دنوں میں بیگو خیل اور تختی خیل کے علاقوں میں امن کمیٹیوں اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات بھی موصول ہو چکی ہیں۔
مقامی افراد کے مطابق بس میں بیگو خیل سے تعلق رکھنے والے لکی سیمنٹ فیکٹری کے ملازمین سوار تھے۔
دوسری جانب اتوار کے روز تحصیل نورنگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقامی ٹریفک پولیس کے انچارج سمیت تین اہلکار ہلاک ہو گئے تھے، جن میں سے ایک اہلکار کی تدفین آج ان کے آبائی علاقے میں کی جا رہی ہے۔ نورنگ، ضلع بنوں اور لکی مروت کی سرحد پر واقع ایک اہم شاہراہ پر واقع ہے۔
علاقے میں 2025 کے دوران پُرتشدد واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے۔ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی سے بھی تشدد کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جہاں ہفتے کی شام ایک نجی سکول پر مبینہ طور پر کواڈ کاپٹر کے ذریعے دھماکہ کیا گیا، جس میں تین افراد زخمی ہوئے۔
زخمیوں کو منتقل کرنے کے لیے آنے والی ریسکیو 1122 کی گاڑی پر بھی حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوا۔ واقعے کے حوالے سے شمالی وزیرستان کے ضلعی پولیس افسر سے رابطہ کیا گیا تاہم تاحال کوئی مؤقف سامنے نہیں آ سکا۔
یہ واقعات ایسے وقت میں پیش آئے ہیں جب جمعے کے روز میر علی میں ’میر علی پاسون‘ کے نام سے ایک بڑے عوامی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقے میں امن کے قیام کا مطالبہ کیا گیا۔
مظاہرے میں شریک عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ملک نثار علی خان نے کہا کہ بدقسمتی سے جب بھی علاقے میں امن کے لیے آواز بلند کی جاتی ہے، اس کے بعد ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں جو بدامنی کو مزید ہوا دیتے ہیں۔
ملک نثار علی خان کے مطابق حالیہ دنوں میں ان کے گھر پر ایک ہفتے کے دوران دو مرتبہ مارٹر گولے گرے، جن کے نتیجے میں ان کے خاندان کے چھ افراد زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ امن پاسون کے شرکاء نے تمام فریقین کو 20 جنوری تک کا وقت دیا ہے، اس دوران جرگوں کے ذریعے امن قائم کرنے کی کوشش کی جائے گی، بصورت دیگر آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C