لکی مروت میں پولیس اسٹیشن اور سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ، دو اہلکار ہلاک
👁️ 286 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس اسٹیشن اور سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ، دو اہلکار ہلاک
لکی مروت (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے سب ڈویژن بیٹنی کے علاقے میں تھانہ شادی خیل اور قریبی سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر مسلح دہشت گردوں نے رات کے وقت حملہ کر دیا۔
حملے کے دوران دونوں جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، جس کے نتیجے میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور حملہ آوروں کے درمیان تقریباً دو گھنٹے تک شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔
فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار عرفان اللہ اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکار وسیم ہلاک ہو گئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ سے قریبی سول آبادی بھی متاثر ہوئی ہے، جبکہ جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے دو روز قبل بھی اسی علاقے میں متعدد پرتشدد واقعات پیش آئے تھے۔ گاؤں عبدالخیل سے تعلق رکھنے والے اینٹی نارکوٹکس فورس کے اہلکار فرید اللہ کو اغوا کے بعد ہلاک کیا گیا تھا۔
اگلے روز اسی گاؤں کے رہائشی ایک جیل پولیس اہلکار کو احمدخیل اڈہ سے اغوا کے بعد ہلاک کر دیا گیا، جبکہ کرک جیل میں تعینات اہلکار صدیق اللہ کی لاش احمدخیل کے علاقے سے برآمد ہوئی تھی۔
گزشتہ ہفتے گاؤں بیگوخیل سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان صفی اللہ اور افنان کو لنگرخیل ہاتھی خان کے قریب فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا تھا، جبکہ دہشت گردوں نے ان سے اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی چھین کر فرار ہو گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم فرقہ وارانہ کشیدگی میں سرگرم ٹی ٹی پی کاظم گروپ کا کمانڈر قطر میں گرفتار
02/October/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس میں 17 ہزار اہلکاروں کی کمی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 4 ہزار سے زائد اہلکار ہلاک
02/October/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دہشتگرد گروپوں کے درمیان مسلح جھڑپ، 4 ہلاکتوں کی اطلاع
02/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
افغانستان سے آنے والی دہشتگردی کے خلاف کارروائی پاکستان کا دفاعی حق ہے، کور کمانڈرز کانفرنس
02/October/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
پاکستان میں دہشتگردی میں تشویشناک اضافہ، ستمبر میں 225 حملے، 545 افراد ہلاک
02/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک
02/October/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7488 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5341 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C