05/January/2026

لکی مروت: پولیس اور سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں سینئر کمانڈر سمیت تین شدت پسند ہلاک

👁️ 238 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
لکی مروت: پولیس اور سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں سینئر کمانڈر سمیت تین شدت پسند ہلاک

لکی مروت: پولیس اور سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں سینئر کمانڈر سمیت تین شدت پسند ہلاک

لکی مروت (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سکیورٹی فورسز اور پولیس نے ایک کے بعد ایک کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشتگردوں کو نشانہ بنایا۔

 

ذرائع کے مطابق سرہ درگہ میں سکیورٹی فورسز نے ٹی ٹی پی کے سینئر کمانڈر محمد المعروف معاویہ بدری کو ہلاک کر دیا۔ ہلاک دہشتگرد افغانستان کے صوبہ پکتیکا سے تعلق رکھتا تھا اور ٹی ٹی پی کے خودکش حملہ آوروں کے ریکروٹمنٹ یونٹ سے وابستہ تھا۔

 

اسی دوران پولیس اور امن کمیٹی نے بیگوخیل سے فیکڑی جانے والی بس پر حملے میں ملوث دو دہشتگردوں کو شیخ خلہ کے علاقے میں ہلاک کیا، جبکہ متعدد دیگر زخمی ہوئے۔ سرچ آپریشن علاقے میں جاری ہے تاکہ باقی دہشتگردوں کو گرفتار کیا جا سکے۔

 

دوسری جانب شدت پسندوں نے پہاڑ خیل سے تعلق رکھنے والے دو پولیس اہلکار بھائی انور شاہ خان اور افضل خان کے گھروں پر بھی حملہ کیا، جس کے دوران گھر کی دیوار اور دروازے گرا دیے گئے۔ پولیس نے علاقے میں سکیورٹی بڑھا دی ہے اور اہلکاروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

 

سکیورٹی فورسز نے واضح کیا ہے کہ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے اور شہریوں کی حفاظت تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C