مارچ کے دوران عسکریت پسندوں کے حملوں میں 36 فیصد کمی ریکارڈ، رپورٹ
👁️ 25 بار دیکھا گیا
مارچ کے دوران عسکریت پسندوں کے حملوں میں 36 فیصد کمی ریکارڈ، رپورٹ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں فروری کے برعکس مارچ میں عسکریت پسندوں کے حملوں کی تعداد میں کمی دیکھنے میں آئی تاہم اموات کی تعداد تقریباً یکساں رہی۔
پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلیکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (پی آئی سی ایس ایس) کے رپورٹ کے مطابق فروری کے برعکس مارچ میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں 36 فیصد کمی آئی ہے۔
مارچ میں حملوں کی تعداد 37 رہی جس میں 57 افراد کی جانیں گئیں اور 72 افراد زخمی ہوئے، فروری میں 58 حملوں میں 59 افراد کی جانیں گئیں اور 134 افراد زخمی ہوئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق مارچ میں خودکش بم دھماکوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی کیونکہ فروری میں 3 خودکش حملے ہوئے تھے جبکہ مارچ میں صرف ایک حملہ رپورٹ ہوا۔
صوبوں کے اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان میں مارچ کے دوران عسکریت پسندوں کے حملوں کی تعداد میں 50 فیصد کمی دیکھی گئی لیکن ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا، عسکریت پسندوں نے مارچ میں 11 حملے کیے جن میں 28 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 35 افراد زخمی ہوئے۔
مارچ میں ہونے والا واحد خودکش حملہ بھی بلوچستان کے علاقے بولان میں ہی ہوا تھا جس میں 10 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، اس حملے کی ذمہ داری عسکریت پسند گروپ داعش اور ایک نئی تنظیم تحریک جہاد پاکستان نے بھی علیحدہ علیحدہ طور پر قبول کی تھی۔
خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع میں سیکیورٹی کی صورتحال میں سب سے نمایاں بہتری دیکھی گئی، فروری میں 16 حملوں کے برعکس مارچ میں 6 عسکریت پسند حملے ریکارڈ کیے گئے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 16 سے گھٹ کر 5 ہو گئی۔
خیبرپختونخوا میں عسکریت پسندی میں اضافہ دیکھنے میں آیا جہاں 16 حملے ہوئے جن میں 21 افراد مارے گئے اور 30 افراد زخمی ہوئے، فروری میں 13 حملے ریکارڈ کیے گئے جن میں 6 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھےاور 8 زخمی ہوئے۔
مارچ کے دوران پنجاب میں عسکریت پسندوں کے کسی حملے کی اطلاع نہیں ملی جبکہ سندھ میں 4 حملے ہوئے جن میں 3 افراد جان سے گئے، فروری میں سندھ میں 3 حملے ہوئے جن میں 10 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 18 زخمی ہوئے۔
مارچ کے دوران پنجاب، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں کسی بھی عسکریت پسند گروہ کی سرگرمیوں کی اطلاع نہیں ملی۔
مارچ میں سیکیورٹی فورسز نے کم از کم 25 آپریشنز کیے اور کئی حملوں کو کامیابی سے ناکام بنایا، چمن میں ایک کمپاؤنڈ سے 10 خودکش جیکٹس، 15 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں، دیسی ساختہ بموں سمیت اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ پکڑا گیا۔
ایک علیحدہ کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں 11 فروری کو ہونے والے خودکش حملے کے ایک سہولت کار کو ہلاک کر دیا، رپورٹ کے مطابق خفیہ ایجنسی کی اطلاعات پر مبنی آپریشن کے نتیجے میں 35 مشتبہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ 38 کو ہلاک کر دیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 208 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 256 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4644 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3483 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2486 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2243 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C