متحدہ اپوزیشن کو مال روڈ پر جلسہ کرنا مہنگا پڑ گیا۔
👁️ 40 بار دیکھا گیا
متحدہ اپوزیشن کو مال روڈ پر جلسہ کرنا مہنگا پڑ گیا۔
لاہور (ڈیلی اُردو) متحدہ اپوزیشن کو مال روڈ پر جلسہ کرنا مہنگا پڑ گیا۔ متحدہ ا پوزیشن کی ریلی میں شریک 1900 سیاسی کارکنوں، رہنماؤں کیخلاف سول لائن تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمے میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف، قمر زمان کائرہ، وحید گل، کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید، میاں طارق، نذیر سواتی، رانا مشہود، بلال یاسین، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان، شیخ روحیل اصغر, میاں طارق، نذیرخان سواتی، غزالی سلیم بٹ,ثمرہ کنول، افتخاراحمد، رانامحمد اقبال، خرم روحیل اصغر، سمیع اللہ خان رابعہ نسیم فاروقی، طارق گل، وحید عالم، میاں مرغوب سمیت اے این پی، جے یو آئی، پیپلزپارٹی کے قائدین سمیت 58 قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین کو نامزد کیا گیا۔
سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف مقدمہ ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا، سڑک بلاک کرنے، کار سرکار میں مداخلت توڑ پھوڑ اور اشتعال انگیز تقاریر پر بھی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مال روڈ پر جلسے کی اجازت نہ ملنے کے باوجود اپوزیشن اتحاد نے چئیرنگ کراس پر جلسہ کیا تھا ،جس میں ن لیگ، پیپلزپارٹی ، جے یو آئی (ف) کے کارکنان نے شرکت کی، جلسے سے شہباز شریف نے خطاب کیا تھا۔
ادھر اپوزیشن کی ریلی میں شریک 5 کارکنوں کے کیخلاف عدالت نے دلائل کےبعد مقدمہ خارج کرتے ہوئے کارکنوں کی رہائی کاحکم دے دیا گیا۔ لاہورپولیس نے 25 جولائی کوگرفتار 45 افراد کوشخصی ضمانت پررہا کردیا۔ پولیس نے سابق مقدمات میں گذشتہ روز 45 افراد کو گرفتار کیا تھا ایک سال قبل لیگی کارکنوں کیخلاف 12مقدمات درج کئےگئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 0 بار دیکھا گیا
ایڈنبرا حملے: برطانوی وزیراعظم نے واقعات کو 'مسلمان دشمنی' قرار دے دیا
21/June/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
لبنان سے انخلا نہیں ہوگا، اسرائیلی فوج سکیورٹی زونز میں موجود رہیگی، وزیر دفاع
21/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 194 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8845 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2114 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C