مذہبی نہیں، نامکمل دستاویزات پر چند انڈین یاتریوں کو داخلے سے روک دیا گیا، پاکستان
👁️ 212 بار دیکھا گیا
مذہبی نہیں، نامکمل دستاویزات پر چند انڈین یاتریوں کو داخلے سے روک دیا گیا، پاکستان
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان کے دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہندو برادری کے کچھ افراد کے ملک میں داخلے سے روکنے کے الزامات کو پاکستان بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات قرار دے کر واضح طور پر مسترد کرتا ہے۔
وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ’یہ دعوے مکمل طور پر بے بنیاد ہیں اور حقائق کو مسخ کرنے اور ایک ایسے معاملے کو سیاسی رنگ دینے کی ایک اور کوشش کی نمائندگی کرتے ہیں جو خالصتا انتظامی نوعیت کا تھا۔‘
بیان میں مزید بتایا گیا کہ ’پاکستان کے ہائی کمیشن، نئی دہلی نے چار سے تیرہ نومبر 2025 تک بابا گرونانک دیو جی کے یوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت کے لیے انڈیا سے آنے والے سکھ یاتریوں کو 2,400 سے زیادہ ویزے جاری کیے تھے۔ مجموعی طر پر 1,932 زائرین اٹاری-واہگہ سرحد کے ذریعے پاکستان میں داخل ہوئے۔ تاہم تقریبا 300 ویزا ہولڈرز کو انڈین حکام نے عبور کرنے سے روک دیا تھا۔‘
پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی طرف سے امیگریشن کا سارا عمل ہموار، منظم اور کسی بھی رکاوٹ سے پاک تھا۔
بیان میں وضاحت کی گئی کہ ’بہت کم تعداد میں لوگوں کے پاس نامکمل دستاویزات پائی گئیں اور وہ امیگریشن حکام کو تسلی بخش جوابات فراہم کرنے سے بھی قاصر تھے۔ اس لیے روایتی طریقہ کار کے ذریعے ان سے درخواست کی گئی کہ وہ واپس انڈیا چلے جائیں۔‘
بیان کے مطابق ’یہ کہنا کہ ان افراد کو مذہبی بنیادوں پر داخلے سے انکار کیا گیا تھا، مکمل طور پر غلط اور شر پسندی ہے۔‘
پاکستان کا کہنا ہے کہ ’پاکستان نے ہمیشہ تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے زائرین کو مقدس مذہبی مقامات کی زیارت کا خیرمقدم کیا ہے۔ یہ کارروائی خالصتا انتظامی تھی جو پاکستان کے اپنے علاقے میں داخلے کو منظم کرنے کے حق کے مطابق تھی۔
اس مسئلے کو فرقہ وارانہ یا سیاسی رنگ دینے کی کوئی بھی کوشش نہ صرف افسوسناک ہے بلکہ اس متعصبانہ ذہنیت کی بھی عکاسی کرتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سوات: کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک، 30 زخمی
03/August/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
ہنگو میں انٹیلیجنس آپریشن، ٹی ٹی پی کا مطلوب کمانڈر امیر معاویہ ہلاک
03/August/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 54 دہشت گرد گرفتار
03/August/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس موبائل پر بم حملہ، دو اہلکار زخمی
02/August/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں جھڑپ، میجر ہلاک، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے: آئی ایس پی آر
02/August/2026 👁️ 246 بار دیکھا گیا
حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے تک غزہ سے فوجی انخلا ممکن نہیں، اسرائیل کا مؤقف
02/August/2026 👁️ 360 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9005 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4889 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4516 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3755 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3626 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2614 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C