مردان میں قاتل کو گرفتار کرنے کی کوشش میں ٹریفک آفیسر عطاءاللہ قتل، ملزم فرار
👁️ 157 بار دیکھا گیا
مردان میں قاتل کو گرفتار کرنے کی کوشش میں ٹریفک آفیسر عطاءاللہ قتل، ملزم فرار
مردان (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے علاقہ سکندری سٹاپ کے قریب مسلح شخص نے سابقہ دشمنی کی بناء پر اپنے مخالف کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، واردات کے بعد ملزم نے گرفتاری کی کوشش کرنے والے ٹریفک آفیسر پر بھی فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ بھی جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع مردان صوابی روڈ پرسکندری سٹاپ کے قریب 18 سالہ نوجوان مدثر ساکن کاٹلنگ پر ایک مسلح شخص نے فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ واردات کے بعد ملزم فرار ہو رہا تھا کہ اس دوران موقع پر موجود ٹریفک ٹکٹنگ آفیسر عطاءاللہ نے اُسے پکڑنے کی کوشش کی جس پر ملزم نے اُس پر بھی فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں عطاء اللہ شدید زخمی ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی پولیس آفیسر کو فوری طورپر طبی امداد کیلئے تشویشناک حالت میں پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا جہاں بعد ازاں وہ علاج کی فراہمی کے دوران دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو تلاش کرنے شروع کر دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 259 بار دیکھا گیا
بنوں میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 24 دہشت گرد ہلاک
18/July/2026 👁️ 145 بار دیکھا گیا
ایران پر امریکی حملوں کا ساتواں روز، 38 افراد ہلاک، 400 سے زائد زخمی
18/July/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
امریکی حملے بند ہونے تک جوابی کارروائیاں جاری رہیں گی، ایرانی پاسدارانِ انقلاب
18/July/2026 👁️ 193 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
17/July/2026 👁️ 351 بار دیکھا گیا
بنوں میں تین نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
17/July/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8953 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4794 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3565 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2857 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2558 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2314 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C