مستونگ میں دہشت گردوں نے کوئٹہ-تفتان شاہراہ کا پُل اڑا دیا، 6 گاڑیاں نذر آتش
👁️ 373 بار دیکھا گیا
مستونگ میں دہشت گردوں نے کوئٹہ-تفتان شاہراہ کا پُل اڑا دیا، 6 گاڑیاں نذر آتش
کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دہشت گردوں نے دھماکہ خیز مواد سے ایک پُل کو اڑا دیا جبکہ چار گاڑیوں کو بھی نذرِ آتش کر دیا گیا۔
مقامی پولیس کے مطابق بلوچ مسلح دہشت گردوں نے جمعے کے روز آباد کے علاقے میں کوئٹہ-تفتان شاہراہ پر واقع ایک پُل کے ساتھ دھماکہ خیز مواد نصب کیا، جو دھماکے سے پھٹ گیا۔ تاہم ابتدائی طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ پُل کو کتنا نقصان پہنچا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے پُل کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم چھوٹی گاڑیوں کی آمد و رفت جاری ہے جبکہ ہیوی ٹریفک کو متبادل راستے سے گزارا جا رہا ہے۔
حکام کے مطابق دہشت گردوں نے چار گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی۔
اسی دوران خاران کے علاقے اُرماگے، شے عثمان پٹ میں نامعلوم مسلح افراد نے معدنیات لے جانے والے دو ٹرکوں کو نذرِ آتش کر دیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
حکام کے مطابق مستونگ میں گزشتہ روز آباد کے قریب درینگڑھ کے علاقے میں ایک پولیس تھانے کو بھی نذرِ آتش کیا گیا تھا۔
ان حملوں کی ذمہ داری کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) نے قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 207 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 260 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 169 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 145 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 254 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 310 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8969 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3646 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C