مسجد پر حملہ کرنے والا ملزم دہشتگرد ہے: نیوزی لینڈ وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن
👁️ 175 بار دیکھا گیا
مسجد پر حملہ کرنے والا ملزم دہشتگرد ہے: نیوزی لینڈ وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن
ویلنگٹن (ڈیلی اردو) نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اسمبلی میں جذباتی خطاب کے دوران کرائسٹ چرچ کی مسجد میں فائرنگ کرنے والے ملزم کو دہشت گرد، مجرم اور انتہا پسند قرار دیتے ہوئے کہا کہ حملہ آور شہرت چاہتا تھا اس لیے اس کا نام کہیں نہیں لوں گی۔
وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے پارلیمنٹ کے خصوصی سیشن سے خطاب کا آغاز السلام علیکم سے کیا اور انہوں نے شہید پاکستانی نعیم رشید کو خراج عقیدت اور دہشت گرد کو بھاگنے پر مجبور کرنے والے افغان شہری عبد العزیز کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ حملہ آور دہشت گردی کے اپنے عمل سے بہت کچھ چاہتا تھا جس میں سے ایک چیز شہرت بھی ہے، اسی وجہ سے اس کا نام میں کہیں نہیں لوں گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ‘میں درخواست کرتی ہوں کہ ان افراد کے نام لیے جائیں جو واقعے میں جاں بحق ہوئے، نہ کہ اس دہشت گرد کا جس نے معصوم لوگوں کی جانیں لیں، وہ مجرم اور انتہا پسند تھا اور جب میں بات کروں گی تو اس کا نام نہیں لوں گی’۔
وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کرائسٹ چرچ حملے کے دوران دہشت گرد کو روکنے والے پاکستانی ہیرو نعیم رشید کو خراج عقیدت پیش کیا۔
یاد رہے کہ حملہ آور 28 سالہ آسٹریلوی شہری کا نام برینٹن ٹیرنٹ ہے جس پر عدالت میں قتل کی فرد جرم بھی عائد ہوچکی ہے۔
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے کہا کہ مسجد پر حملہ کرنے والے شخص کے خلاف قانون کے تحت کارروائی ہوگی اور دہشت گرد حملے کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کریں گے۔
وزیراعظم جیسنڈا نے اعلان کیا کہ لواحقین میت جہاں بھی لے جانا چاہیں لے جائیں اس پر آنے والے اخراجات حکومت ادا کرے گی، مسلم کمیونٹی کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور ملک بھر میں ہائی الرٹ برقرار رہے گا۔
یاد رہے کہ 15 مارچ کو کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں نماز جمعہ کے موقع پر فائرنگ کے واقعات پیش میں جس میں 50 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے، واقعے میں بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بال بال بچ گئے جو نماز کی ادائیگی کے لیے اسی وقت مسجد میں پہنچے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7522 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C