مسلمانوں پر مظالم: ترکی چین کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہو گیا، اہم مطالبہ کر دیا
👁️ 149 بار دیکھا گیا
مسلمانوں پر مظالم: ترکی چین کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہو گیا، اہم مطالبہ کر دیا
استنبول(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں ہزاروں حراستی مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں ’ازسرنو تعلیم‘ کے نام پر لاکھوں یغور مسلمانوں کو قید رکھا جا رہا ہے اور جبرو تشدد کے ذریعے انہیں اسلامی شعائر ترک کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ تاحال اسلامی دنیا چین کے اس غیرانسانی اقدام پر چپ سادھے ہوئے تھی تاہم اب ترکی چین کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہو گیا ہے۔
بلومبرگ کے مطابق ترکی نے چینی حکومت مطالبہ کیا ہے کہ وہ تمام حراستی مراکز فوری طور پر بند کرے اور ان میں قید لاکھوں یغور مسلمانوں کو رہا کرے۔
ترک وزارت خارجہ کے ترجمان حمی اکسوئے (Hami Aksoy)نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ”چین کو اقلیتی یغور مسلمانوں کے حقوق کا احترام کرنا چاہیے۔ اس وقت حراستی مراکز میں 10لاکھ سے زائد یغور مسلمان قید ہیں جنہیں وہاں ذہنی و جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ان کی سیاسی برین واشنگ کی جا رہی ہے۔ “
حمی اکسوئے کی طرف سے یہ بیان ایک حراستی مرکز میں یغور شاعر اور موسیقار عبدالرحیم ہیئت کی موت واقع ہونے پر سامنے آیا ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق عبدالرحیم کی موت بدترین تشدد کے باعث ہوئی۔
حمی اکسوئے کا کہنا تھا کہ ”21ویں صدی میں ایسے حراستی کیمپ قائم کیا جاناانسانیت کے لیے شرم کا مقام ہے۔ ہم اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گتریس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ چین کے صوبے ژن جیانگ میں جاری اس انسانی المیے پر اقدامات کریں اور یغور مسلمانوں کو اس ظلم سے نجات دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔“
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7394 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C