26/October/2026

ڈیرہ اسماعیل خان : سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد اور 2 اہلکار ہلاک

👁️ 52 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ڈیرہ اسماعیل خان : سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد اور 2 اہلکار ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان : سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد اور 2 اہلکار ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کے شورش زدہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے زرکانی میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ پاک فوج کے 2 اہلکار ہلاک ہوگئے گئے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن 24 اکتوبر کو خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا۔ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے نائیک غلام مرتضیٰ اور سپاہی تاثیر احمد نے جان کی قربانی دی۔ نائیک غلام مرتضیٰ کی عمر 36 سال تھی اور ان کا تعلق ضلع گجرات سے تھا، جبکہ 30 سالہ سپاہی تاثیر احمد کا تعلق ضلع تلہ گنگ سے تھا۔

فوجی حکام کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ آپریشن کے بعد علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کے لیے کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں۔

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی اور پاکستان کی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف اقدامات میں کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C