مصر: جزیرہ نما سیناء میں واقع قصبہ شیخ زوید میں داعش کاحملہ، 5 فوجی ہلاک
👁️ 22 بار دیکھا گیا
مصر: جزیرہ نما سیناء میں واقع قصبہ شیخ زوید میں داعش کاحملہ، 5 فوجی ہلاک
قاہرہ (ڈیلی اردو) مصر کے شورش زدہ علاقے جزیرہ نماسیناء میں واقع قصبے شیخ زوید میں ایک چیک پوسٹ پر داعش کے جنگجوؤں نے ہفتے کے روزحملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں پانچ فوجی ہلاک اور چھے زخمی ہوگئے ہیں۔
مصری حکام نے بتایا ہے کہ حملے میں زخمی فوجیوں کو بحرمتوسط کے کنارے واقع شہرالعریش میں فوجی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔
انھوں نے مزید بتایا ہے کہ سکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے تین جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں اور علاقے میں مزید نفری بھیج دی گئی ہے۔
جزیرہ نماسیناء کے شمالی حصے میں مصرکی سکیورٹی فورسز اورداعش سے وابستہ جنگجوؤں کے درمیان آئے دن جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔اس علاقے میں 2013ء میں مصر کے پہلے منتخب صدر ڈاکٹر محمد مرسی (اب مرحوم) کی حکومت کی برطرفی کے بعد سے شورش بپا ہے۔
داعش کے جنگجوؤں نے اس علاقے میں مصری سکیورٹی فورسز،عیسائی اقلیت اور فوج اور پولیس کے ساتھ تعاون کرنے والے عام افراد پر بیسیوں حملے کیے ہیں۔تاہم فروری 2018ء میں مصری فوج کی بڑے پیمانے پر کارروائی کے بعد سے اس علاقے میں داعش کے حملوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔
مصری فوج نے سیناء کے علاوہ نیل ڈیلٹا اور لیبیا کے ساتھ واقع سرحدی علاقے میں بھی جنگجوؤں کے خلاف کارروائی کی تھی۔اس میں بھاری مشینری سے ان کے ٹھکانوں کو تباہ کردیاتھا اوربڑی تعداد میں مشتبہ جنگجوؤں کو ہلاک کردیا تھا یا گرفتارکر لیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: زیارت میں طالبان کے حملے میں دو ایس ایچ اوز سمیت 10 پولیس اہلکار ہلاک، متعدد لاپتا
08/July/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، تیل برآمدات پر دوبارہ پابندیاں عائد
08/July/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
پاکستان نے لیبیا کے متحارب دھڑوں میں ثالثی کا عمل شروع کر دیا
08/July/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو تباہی کی دھمکی دے دی، تہران کا سخت جوابی انتباہ
08/July/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا اسمبلی میں صحافیوں پر قید، جرمانہ اور پابندی کا قانون منظور
08/July/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
ایران نے آبنائے ہرمز میں تین بحری جہازوں کو نشانہ بنایا
08/July/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8904 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4732 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3524 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2522 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1966 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C