مقبوضہ مغربی کنارے کی اسرائیلی بستی میں فائرنگ سے 4 اسرائیلی ہلاک، 4 زخمی
👁️ 22 بار دیکھا گیا
مقبوضہ مغربی کنارے کی اسرائیلی بستی میں فائرنگ سے 4 اسرائیلی ہلاک، 4 زخمی
تل ابیب (ڈیلی اردو/رائٹرز/ڈی پی اے/اے ایف پی/اے پی) اسرائیل کا کہنا ہے فائرنگ کے واقعے میں اس کے چار شہری ہلاک ہو گئے جبکہ دو حملہ آوروں کو بھی ہلاک کر دیا گیا۔ عسکریت پسند گروپ حماس نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز کی اسرائیلی چھاپے کی کارروائی کے جواب میں یہ حملہ کیا گیا۔
Israeli Prime Minister Benjamin Netanyahu said Israel would ‘settle the score’ after Hamas claims responsibility for a shooting that killed four Israelis near a Jewish settlement in the occupied West Bank https://t.co/fKR6tqgbYz pic.twitter.com/TFFSdT608E
— Reuters (@Reuters) June 21, 2023
اسرائیل میں حکام کا کہنا ہے کہ 20 جون منگل کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک اسرائیلی بستی کے پاس فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ فلسطین کے شہر نابلس کے جنوب میں واقع ایلی بستی میں ایک گیس اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔
حکام کے مطابق دو فلسطینی بندوق برداروں نے اسرائیلی بستی ایلی کے باہر ہائی وے پر ایک ریسٹورنٹ اور پیٹرول اسٹیشن پر فائرنگ کی۔ اس واقعے میں چار دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق مشتبہ فلسطینی حملہ آوروں میں سے ایک کو موقع پر ہی ‘بے اثر‘ کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ایک حملہ آور کو ایک مسلح شہری نے جائے وقوعہ پر گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
فلسطینی حکام نے پہلے شخص کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی تھی، تاہم کہا تھا کہ دوسرے شخص کو قریبی قصبے طوباس میں ”اسرائیلی قبضے والوں کی طرف سے گولی مار دی گئی۔”
اسرائیلی فوج نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے حملے میں ملوث دوسرے شخص کا تعاقب کیا، جو چوری شدہ کار میں بیٹھ کر موقع سے فرار ہو گیا تھا اور بعد میں اسے اسرائیلی فورسز نے طوباس قصبے میں ہلاک کر دیا۔
حماس اور نتن یاہو نے فائرنگ کے بارے میں کیا کہا؟
نابلس کے قریب فائرنگ کا یہ تازہ واقعہ مغربی کنارے کے ایک بڑے شہر جنین پر اسرائیلی فورسز کی جانب سے چھاپے کی کارروائی کے ایک روز بعد ہوا ہے، جس میں چھ فلسطینی ہلاک ہو گئے تھے۔
محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والے چھاپے میں 90 سے زائد فلسطینی زخمی بھی ہوئے تھے، جب کہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس کے کم از کم سات سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
عسکریت پسند گروپ حماس کے ایک ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ منگل کے روز ہونے والی فائرنگ جنین اور دیگر مقامات پر (اسرائیلی) ”قبضے کے جرائم کا رد عمل” تھا۔
ادھر اسرائیلی وزیر اعظم بنجیمن نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی فورسز قاتلوں سے حساب کتاب کرنے کے لیے زمین پر کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے اس واقعے کو ”حیران کن اور گھناؤنا دہشت گرد حملہ” قرار دیا اور کہا کہ ”تمام آپشنز کھلے ہیں۔”
نیتن یاہو کی حکومت میں انتہائی دائیں بازو کے قومی سلامتی کے وزیر اتمار بین گوئر نے مغربی کنارے میں مکمل فوجی آپریشن کا مطالبہ کیا اور یہودی آباد کاروں پر زور دیا کہ وہ ہتھیاروں سے لیس رہیں۔
ادھر فلسطینی حکام نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے پیر کی رات کو مغربی کنارے کے شہر بیت اللحم کے قریب ایک 20 سالہ فلسطینی کو بھی گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹانک میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 اہلکار ہلاک، 30 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
24/July/2026 👁️ 231 بار دیکھا گیا
کوہاٹ میں دہشت گردوں کی فائرنگ، کسٹم اہلکار ہلاک، ایک شخص زخمی
24/July/2026 👁️ 158 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
24/July/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں داعش کا حملہ، سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ ہلاک، ایڈیشنل سیشن جج زخمی
24/July/2026 👁️ 193 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 491 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 492 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4840 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3714 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3586 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2572 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2326 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C