مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت جاری، مزید 4 کشمیری شہید
👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت جاری، مزید 4 کشمیری شہید
سری نگر (نیوز ڈیسک/ کے ایم ایس) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا جب کہ گزشتہ برس ستمبر میں زخمی ہونے والا نوجوان بھی آج دم توڑ گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی میں قابض بھارتی فوج کے ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے، ریاستی دہشت گردی کے تازہ واقعے میں سفاک بھارتی فوج نے 3 نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔علاوہ ازیں ستمبر 2018 میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان مہران احمد باندے بھی آج خالق حقیقی سے جا ملا۔
کشمیری نوجوانوں کی شہادت کا واقعہ ضلع شوپیاں کے علاقے مولو چتراگام میں پیش آیا جس کے بعد علاقہ مکین سڑکوں پر نکل آئے اور بھارتی جارحیت کیخلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے بھارتی فوج نے روایتی حربے اپناتے ہوئے پیلٹ گن کا بے دریغ استعمال کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔
واضح رہے کہ 24 مئی کو بھارتی فورسز نے کشمیر میں حریت پسندی کا استعارہ بننے والے شہید برہان وانی کے دست راست ذاکر موسیٰ کو شہید کردیا تھا جس کے بعد کشمیری نوجوانوں کی شہادت کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوگیا، اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 10 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 13 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
ایڈنبرا حملے: برطانوی وزیراعظم نے واقعات کو 'مسلمان دشمنی' قرار دے دیا
21/June/2026 👁️ 13 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8845 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2114 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C