ملک بھر میں دہشت گردی کا خطرہ، الرٹ جاری
👁️ 84 بار دیکھا گیا
ملک بھر میں دہشت گردی کا خطرہ، الرٹ جاری
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں دہشتگردی کے خدشے کے پیش نظر وفاق اور صوبوں کو نئے ایس او پیز جاری کر دئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نئے ایس او پیز میں بین الصوبائی سرحدوں کی مانیٹرنگ سخت کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ جڑواں شہروں سمیت ملک بھر میں تحصیل سے ضلع اور ڈویڑنل ہیڈ کوارٹرز کی جانب قومی شاہرات پر سفر کرنے والے مسافروں اور ٹرانسپورٹ کو چیکنگ کے بغیر کسی قسم کی داخلے کی اجازت نہ دینے کے علاوہ کالعدم تنظیموں سے وابستہ متحرک افراد کو پابند سلاسل بنانے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔
شمالی وزیرستان اور بلوچستان کے علاقے ہوشاب و تربت میں دہشتگردوں کے حملوں کے تناظر میں وزارت داخلہ حکومت پاکستان کی جانب سے پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان کے ساتھ ساتھ ریاست آزاد جموں و کشمیر کے چیف سیکرٹریز، سیکرٹریز داخلہ، پولیس فورس کے سربراہان، وفاقی اداروں کے ذمہ داروں کو جاری ہدایات میں قرار دیا گیا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔
لہٰذا ضروری ہے کہ ملک بھر میں قومی شاہرات پر سفر کرنے والے شہریوں، ٹرانسپورٹ کی چیکنگ کے لئے نہ صرف بین الصوبائی سرحدوں بلکہ بڑے شہروں سے لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹرز کی سطح تک مربوط نظام اپنا یا جائے، کسی بھی صورت میں اسکریننگ کے بغیر عوامی اور سرکاری ٹرانسپورٹ کو داخلے کی اجازت نہ دی جائے،اس ضمن میں سبز نمبر پلیٹ کی حامل گاڑیوں کی بھی چیکنگ ضرور کی جائے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ مساجد، مدارس، امام بارگاہوں کے ساتھ غیر مسلم شہریوں کے مقدس مذہبی مقامات کی حفاظت کے علاوہ تمام اہم مذہبی اور سیاسی اور انتظامی شخصیات کی حفاظت کے لئے سکیورٹی پلان روزانہ کی بنیاد پر اپ گریڈ کئے جائیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے اپنے زیر انتظام محکمہ اوقاف کے تحت موجود وقف مزارات اور وہاں آنے والے زائرین کی حفاظت کے لئے بھی انتظامات کو یقینی بنائیں اور اس ضمن میں ماضی میں جاری ہدایات اور ایس او پیز پر ہر ممکنہ طور پر عمل درآمد یقینی بنائیں جبکہ تمام صوبے اپنے اپنے ایسے علاقے جو نہ صرف کم آباد ہیں۔ان کی مسلسل مانیٹرنگ کا عمل اپنائیں، تاکہ ان علاقوں میں کسی بھی طور پر قانون شکن عناصر کا مسکن نہ بن سکے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری املاک، سرکاری ٹرانسپورٹ کی خصوصی حفاظت کے لئے بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں، تاکہ خدانخواستہ کسی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 269 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 154 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 263 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 319 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8970 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3654 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C