ملکی استحکام معاشی خود مختاری کے بغیر ممکن نہیں: آرمی چیف
👁️ 50 بار دیکھا گیا
ملکی استحکام معاشی خود مختاری کے بغیر ممکن نہیں: آرمی چیف
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت مشکل معاشی حالات کا سامنا ہے، حکومتی اقدامات کی کامیابی کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا، معاشی خودمختاری کے بغیر ملکی استحکام ممکن نہیں۔
Seminar on National Economy at NDU. Participants dilated on identifying challenges & ways to overcome the same. “Such types of interactions are important to enable both government and other stakeholders in exchanging their views on issues of national importance”, COAS.(1of2) pic.twitter.com/zkcm8ypuaF
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) June 28, 2019
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غور کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں قومی معیشت پر سیمینار منعقد ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
Seminar on Economy. “There cannot be any sovereignty in the absence of economic sovereignty. We are going through difficult economic situation. We all need to fulfill our responsibilities so that difficult initiatives taken by govt succeed. It’s time to be a nation”, COAS.(2of2). pic.twitter.com/1I7PmqlWQF
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) June 28, 2019
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ حکومتی اقدامات کی کامیابی کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا، اب ذمہ داریاں نبھانے کی ضرورت ہے۔ وقت آ گیا ہے سب ایک قوم بن کر سوچیں تاکہ حکومت کے مشکل اقدامات کامیاب ہوسکیں۔
آرمی چیف نے برطانوی تاریخ دان پال کنیڈی اورورلڈ بینک کے سابق صدررابرٹ میک نارا کے قول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پال کنیڈی نے کہا تھا کسی قوم کی دفاعی مضبوطی کا انحصارمعاشی مضبوطی پر ہے جب کہ رابرٹ میک نارا کے مطابق ترقی کے بغیر کوئی سکیورٹی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو مشکل معاشی حالات کا سامنا ہے، معاشی خودمختاری کے بغیر آزادی کا کوئی تصور نہیں۔ قومی اہمیت کے امور پر کھل کر بات کرنے کی ضرورت ہے۔ اس طرح کے مذاکرے اور سیمینار انتہائی اہم ہیں۔ تمام تر مشکلات کے باوجود موجودہ معاشی حالات سے نکلنے کیلئے پر امید ہیں۔
سیمینار سے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، وزیراعلی پنجاب کے مشیر برائے معاشی امور ڈاکٹر سلمان شاہ سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8844 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4592 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3295 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2465 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2113 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1912 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C