موزمبیق میں داعش نے 12 غیر ملکیوں کے سر قلم کر دیے
👁️ 35 بار دیکھا گیا
موزمبیق میں داعش نے 12 غیر ملکیوں کے سر قلم کر دیے
ماپوٹو (ڈیلی اردو) شمالی موزمبیق کے علاقے پالما میں ایک حملے کے میں ممکنہ طور پر 12 غیر ملکی افراد کے سر قلم کردیے گئے جس کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کمانڈر پیڈرو ڈا سلوا نے 60 ارب ڈالر کے قدرتی گیس منصوبوں کے قریب شہر کا دورہ کرنے والے صحافیوں کو بتایا کہ وہ 12 افراد کی قومیت کے بارے میں یقین سے نہیں کہہ سکتے تاہم ان کا خیال ہے کہ وہ سفید فام ہونے کی وجہ سے غیر ملکی ہیں۔
ٹیلی ویژن چینل پر نشر کی گئی ان کی ایک ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ ‘ان افراد کے ہاتھ اور پیر باندھ کر سر قلم کیا گیا اور پھر انہیں دفنا دیا گیا تھا’۔
اسلامک اسٹیٹ‘ یا داعش ایک ایسی دہشت گرد تنظیم ہے، جس کے دہشت گردوں نے 2017 ء سے موزمبیق کے شمالی صوبے کابو ڈلگاڈومیں تیزی سے شورش پھیلائی ہے اور خاص طور سے پالما کے علاقے میں یہ جنگجو بہت سرگرم ہیں۔
جنوبی افریقہ، زمبابوے اور بوٹسوانا سمیت دیگر ممالک کے علاقائی رہنماؤں نے جمعرات کے روز موزمبیق کے دارالحکومت میپوٹو میں ملاقات کی تاکہ تشدد کے رد عمل پر غور کیا جاسکے۔
موزمبیق کی وزیر خارجہ ویرونیکا میکامو دلہووو نے کہا کہ رہنماؤں نے رواں ماہ موزمبیق میں ایک وفد بھیجنے کا عزم کیا ہے۔
انہوں نے کہا ‘یہ وفد اس خطرے کے طول و عرض کا جائزہ لینے کے لیے آئے گا’۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران: علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں مجتبیٰ خامنہ ای شریک نہ ہوئے
06/July/2026 👁️ 756 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کوئٹہ میں طالبان اور اوڑک قبائل میں جھڑپ، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی
06/July/2026 👁️ 305 بار دیکھا گیا
اسرائیلی آرمی چیف کا بفورٹ قلعے کا دورہ، حزب اللہ کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کا اعلان
06/July/2026 👁️ 237 بار دیکھا گیا
یمن: حوثیوں کا الحدیدہ بندرگاہ کے قریب حملہ، 14 فوجی ہلاک
06/July/2026 👁️ 160 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں کواڈ کاپٹر حملہ، تین کمسن بچیاں ہلاک، چار زخمی
06/July/2026 👁️ 179 بار دیکھا گیا
ایران: مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد کی نمازِ جنازہ میں شرکت نہیں کرینگے
05/July/2026 👁️ 403 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8899 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4721 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3516 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2517 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2266 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1959 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C