میانمار: جنگی جرائم میں ‘کافی اضافہ’ ہوا ہے، اقوام متحدہ
👁️ 114 بار دیکھا گیا
میانمار: جنگی جرائم میں ‘کافی اضافہ’ ہوا ہے، اقوام متحدہ
نیو یارک (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں میانمار میں جنگی جرائم میں شدت آنے کے شواہد ملے ہیں۔ تفتیش کاروں نے تشدد، عصمت دری اور من مانی حراست کے ثبوت پیش کیے ہیں۔
اقوام متحدہ نے منگل کو جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا کہ میانمار میں فوجی جنتا حزب اختلاف کو دبانے کی کوشش میں تشدد اور جنسی تشدد سمیت جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے۔
اقوام متحدہ کے میانمار کے آزاد تحقیقاتی میکانزم (آئی آئی ایم ایم) کے سربراہ نکولس کومجیان نے کہا، “ہم نے پورے میانمار میں سفاکیت اور غیرانسانی طور پر خوفناک سطح کے واقعات کے ثبوت جمع کیے ہیں۔”
رپورٹ، جس میں یکم جولائی 2023 سے 30 جون 2024 تک کے واقعات کا احاطہ کیا گیا ہے، کہا گیا ہے کہ تنازعہ “کافی زیادہ حد تک ” اور “خطرناک شرح سے بڑھ گیا ہے “۔
اذیت اور من مانی تشدد کی اطلاعات
تفتیش کاروں نے کہا کہ انہیں ملک بھر میں “بچوں کے خلاف تشدد، جنسی زیادتی اور بدسلوکی کے زیادہ کثرت سے اور وحشیانہ جرائم کے شواہد ملے ہیں۔”
انہوں نے قیدیوں کے جسمانی اعضا کو مسخ کرنے، سر قلم کرنے اور مسخ شدہ اور جنسی طور پر مسخ شدہ لاشوں کی عوامی نمائش کا حوالہ دیا ہے۔
رپورٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ پرتشدد جنگی جرائم میں شدت آگئی ہے، اسکولوں، مذہبی عمارتوں اور اسپتالوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا حالانکہ وہ کوئی فوجی ہدف نہیں تھے۔
آئی آئی ایم ایم نے کہا، “ہزاروں لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور بہت سے لوگوں کو حراست میں لے کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے یا ہلاک کر دیا گیا ہے،” حکومت کے مخالفین کو من مانی طور پر حراست میں لیا گیا اور “واضح طور پر غیر منصفانہ ٹرائل” کئے گئے۔
مزاحمتی گروہوں پر بھی جنگی جرائم کا الزام
میانمار میں سابقہ فوجی جنتا کے اقتدار میں رہنے کے بعد سے صرف ایک دہائی کی سویلین حکمرانی کے بعد فوج فروری 2021 میں دوبارہ اقتدار میں واپس آگئی۔
بغاوت نے آنگ سان سوچی کی منتخب حکومت کا تختہ الٹ دیا اور فوج مخالف مظاہروں کو پرتشدد طریقے سے ختم کر دیا گیا۔
تاہم، فوج کو طویل عرصے سے موجود نسلی باغی گروہوں اور حالیہ جمہوریت نواز قوتوں پر مشتمل مسلح مزاحمتی گروپوں سے نمٹنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
آئی آئی ایم ایم کا آغاز 2018 میں یو ایس ہیومن رائٹس کونسل نے ملک میں ہونے والے بدترین جرائم سے متعلق شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کیا تھا، جس میں روہنگیا اقلیت کے خلاف جرائم بھی شامل ہیں، جن میں سے زیادہ تر سویلین حکمرانی کے دوران ہوئے تھے۔
تفتیش کاروں نے فوج کی طرف سے کیے جانے والے جرائم پر زیادہ توجہ مرکوز کی ہے، لیکن انھیں مزاحمتی گروہوں کے ذریعے کیے جانے والے جرائم کے شواہد بھی ملے ہیں۔
تفتیش کاروں نے کہا، “اس میں فوجی مخبر یا ساتھی ہونے کے شبہ میں عام شہریوں کی سزائے موت شامل ہے۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 289 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 371 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 718 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 629 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 242 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8965 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4816 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3576 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3492 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C