میانمار فوج کے ہاتھوں شہریوں کے قتل میں اضافہ، اقوام متحدہ
👁️ 103 بار دیکھا گیا
میانمار فوج کے ہاتھوں شہریوں کے قتل میں اضافہ، اقوام متحدہ
جنیوا (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے ایف پی) اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق فروری 2021 میں فوجی بغاوت کے بعد سے اب تک 5,350 شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ میانمار کی فوج شہریوں کے قتل اور تشدد میں تیزی لا رہی ہے۔
اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میانمار کی فوجی حکومت نے مخالفین کو خاموش کرنے کے لیے قتل و غارت گری اور گرفتاریوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ تین سال قبل ہونے والی بغاوت کے بعد سے اب تک ہزاروں افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
فوج نے فروری 2021 میں آنگ سان سوچی کی منتخب سویلین حکومت کو برطرف کر کے اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا اور ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں کو پرتشدد طریقے سے کچل دیا تھا۔
اس کے بعد سے احتجاجی تحریک ایک وسیع تر مسلح بغاوت میں بدل گئی۔ فوج نے اپنی صفوں کو مضبوط کرنے کی کوشش کے تحت فروری میں بڑے پیمانے پر نوجوانوں کی بھرتی شروع کی۔
منگل 17 ستمبر کو اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فوجی بغاوت کے بعد سے اب تک 5,350 شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔
ان اموات کی تازہ ترین رپورٹنگ مدت اپریل 2023 سے جون 2024 تک میں 2,414 افراد ہلاک ہوئے، جو گزشتہ رپورٹنگ کی مدت کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ ہے۔ فضائی اور توپ خانے کے حملوں میں سینکڑوں افراد مارے گئے۔
گرفتار اور ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل
اقوام متحدہ کے حقوق کے دفتر کی میانمار ٹیم کے سربراہ جیمز روڈ ہیور نے کہا، ”میانمار انسانی حقوق کی بنیادوں کو کھوکھلا کر رہا ہے۔‘‘
جنیوا میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، روڈہیور نے کہا، ”میانمار کی فوج نے قانونی نظام کو آلہ کار بنا کر بحران پیدا کیا ہے، اور ملک پر حکومت کرنے کی کوششوں کے لیے اپنے خلاف اختلاف کی تقریباً تمام اقسام کو جرم قرار دے دیا ہے۔‘‘
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ بغاوت کے بعد سے تقریباً 27,400 افراد کو گرفتار کیا گیا اور خیال کیا جاتا ہے کہ وہ فوجی تربیتی مراکز میں ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گرفتار کیے گئے افراد میں ایسے بچے بھی شامل ہیں جنہیں ”سیاسی مخالفت کی سزا کے طور پر‘‘ اس وقت پکڑ لیا گیا جب ان کے والدین کا پتہ نہیں چل سکا تھا۔
اقوام متحدہ کے حقوق کے دفتر کی ترجمان لز تھروسل نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ بغاوت کے بعد سے کم از کم 1,853 افراد حراست میں ہلاک ہو چکے ہیں جن میں 88 بچے بھی شامل ہیں۔
اذیت دینے کے مختلف طریقے
روڈ ہیور کے بقول، ”ان میں سے بہت سے ہلاک ہونے والے افراد کے متعلق توثیق کی گئی ہے کہ انہیں اذیت کا نشانہ بنایا گیا، کچھ دیگر حراست میں بدسلوکی یا مناسب صحت کی دیکھ بھال تک رسائی سے انکار کے بعد ہلاک ہو گئے۔‘‘
روڈ ہیور نے مزید کہا، ”ہمارے کارکنوں نے زیر حراست جن افراد کا انٹرویو کیا ان سے پتہ چلا کہ اذیت دینے کے طریقوں میں کھانا یا پانی سے محروم رکھ کر چھت سے لٹکایا جانا، گھٹنے ٹیکنے یا سخت یا تیز چیزوں پر رینگنے پر مجبور کیا جانا، جانوروں مثلاﹰ سانپوں یا کیڑے مکوڑوں یا دوسرے جنگلی جانوروں کو سامنے لا کر خوف اور دہشت زدہ کرنا شامل ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ کچھ متاثرین نے بانس کی لاٹھیوں، لوہے کے سریوں، رائفل کے بٹوں، چمڑے کی پٹیوں، بجلی کے تاروں اور موٹر سائیکل کی زنجیروں سے مار پیٹ کی تفصیلات بتائیں۔
میانمار کی فوج نے اقوام متحدہ کی رپورٹ پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔
انسانی حقوق گروپ، اسسٹنس ایسوسی ایشن فار پولیٹیکل پریزنرز کا کہنا ہے کہ اس نے بغاوت کے بعد سے کم از کم 5,665 شہریوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ مزید 2,500 اموات کی تصدیق کر رہا ہے۔
ترک نے اس سفارش کا اعادہ کیا کہ میانمار میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت سے رجوع کیا جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 289 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 371 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 718 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 629 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 242 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8965 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4816 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3576 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3492 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C