میکسیکو: کنٹینر سے 94 تارکین وطن بازیاب
👁️ 188 بار دیکھا گیا
میکسیکو: کنٹینر سے 94 تارکین وطن بازیاب
میکسیکو سٹی (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی) میکسیکو کے حکام نے جمعرات کے روز بتایا کہ تقریباً ایک سو تارکین وطن کو میکسیکو کی ایک ہائی وے پر ایک مال بردار ٹریلر میں لاوارث چھوڑ دیا گیا تھا اور انہیں دم گھٹنے سے بچانے کے لیے باہر نکالنا پڑا۔
Mexican authorities said that at least 94 migrants had to bash their way out of a suffocating freight trailer abandoned on a highway in the Gulf coast state of Veracruz. https://t.co/JPs92fx8ic
— The Associated Press (@AP) July 28, 2022
میکسیکو کے حکام کے مطابق گوئٹے مالا، ہونڈورس اور ایل سلواڈور سے تعلق رکھنے والے 94 غیر ملکیوں، جن کے پاس کو ئی دستاویزات نہیں تھے، کو امیگریشن حکام کے حوالے کردیا گیا۔ ان میں کئی بچے بھی تھے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ تقریباً 100 مزید افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
یہ تارکین وطن امریکی سرحد کی طرف جارہے تھے اور بدھ کی رات انہیں مشرقی ریاست ویراکروز کی ایک شاہراہ پر لاوارث کنٹینر میں پایا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں ڈرائیور نے بے یار و مدد گار چھوڑ دیا۔
مقامی لوگوں کی مدد سے کنٹینر کھولا گیا
تارکین وطن کے امور کے ریاستی سربراہ کارلوس اینریک ایسکلانٹے کے مطابق لاوارث تارکین وطن کو کنٹینر سے باہر نکالنے کے لیے اس میں سوراخ کرنے پڑے۔
ان میں سے کچھ لوگوں کو اس وقت چوٹیں آئیں جب انہوں نے ٹریلر کی چھت سے چھلانگ لگا دی۔ البتہ ان کی جان کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔ تقریباً ایک درجن افراد کو مبینہ طور پر زخم اور دم گھٹنے کی علامات کی وجہ سے ہسپتال لے جایا گیا۔
ایسکلانٹے نے بتایا کہ اکیوکن قصبے کے قریب کے رہائشیوں نے مال بردار کنٹینر کو توڑنے میں مدد کی۔
تارکین وطن امریکہ جاتے ہوئے اکثر موت کا شکار یا لاپتہ ہوجاتے ہیں
میکسیکو میں انسانوں کے اسمگلرتارکین وطن کو غیر قانونی طور پر سرحد پار کرانے کے لیے بالعموم ہجوم سے بھرے ہوئے ٹرکوں کا استعمال کرتے ہیں۔
جون میں میکسیکو سے تعلق رکھنے والے 22 افراد سمیت 50 سے زائد تارکین وطن سان انٹونیو، ٹیکساس میں ایک ٹریلر میں لاوارث چھوڑ دیے جانے کے بعد شدید گرمی کی وجہ سے ہلاک ہوگئے تھے۔
وائٹ ہاوس نے ایک بیان میں تارکین وطن کی ہلاکتوں کی “حقیقتاً خوفناک اور دل دہلادینے والا” قرار دیا تھا۔
انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (IOM) کے مطابق، 2014 سے اب تک تقریباً 6430 تارکین وطن امریکہ جاتے ہوئے ہلاک یا لاپتہ ہو چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7406 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5127 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C