میکسیکو کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 15 افراد ہلاک، متعدد زخمی
👁️ 144 بار دیکھا گیا
میکسیکو کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 15 افراد ہلاک، متعدد زخمی
میکسکیو سٹی (ڈیلی اردو) میکسیکو کی وسطی ریاست گوانا جواتو کے علاقے میں ایک نائٹ کلب میں مسلح افراد کی فائرنگ سے کم ازکم 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میکسیکو کے شہر سلامانکا کے نائٹ کلب پر یہ حملہ نصف شب کے قریب کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق متعدد گاڑیوں میں گینگسٹرز کا گروپ کلب پہنچا اور اندر داخل ہوکر وہاں موجود افراد پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اس واقعے میں سانتا روزا ڈی لیما نامی گینگ کے ملوث ہونے کے امکانات ظاہر کیے جارہے ہیں کیوں کہ اس علاقے میں اس کا کافی اثر و رسوخ ہے۔
خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوٹر آفس کے ترجمان جوان جوز مارٹینز کا کہنا تھا کہ فائرنگ سے ایک خاتون سمیت 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق نائٹ کلب مرکزی ریاست گواناجواتو میں واقع تھا جہاں حکام نے ایندھن چرا کر بیچنے والے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی شروع کر رکھی ہے۔
ترجمان جوان جوز مارٹینز نے کہا کہ حملہ ہفتے کی علی الصبح ہوا جہاں کئی مسلح افراد نے وسطی شہر سلامانکا میں قائم لا پلایا نائٹ کلب میں فائرنگ کی اپنی گاڑیوں میں فرار ہوگئے۔
ان کا کہنا تھا کہ چاروں زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ حملے میں نشانہ بننے والے افراد کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔
خیال رہے کہ میکسیکو کا شہر سلامانکا میں سرکاری آئل کمپنی پیٹرولیوس میکسیکانوس (پیمیکس) کی مرکزی پائپ لائن ہے جہاں تیل چوروں نے گزشتہ چند برسوں میں کمپنی کو 3 ارب ڈٓالر کا نقصان پہنچایا ہے۔
اس سے قبل رواں سال جنوری میں ریفائنری کے قریب کے کار پارکنگ کے احاطے میں ایک جعلی بم رکھ دیا گیا تھا۔
تیل چوروں کے گینگ کی جانب سے میکسیکو کے صدر ایندریس مینوئیل لوپیز اوبراڈور کو دھمکی دی تھی اور مطالبہ کیا تھا کہ کارروائی کرنے والے فوجیوں کو علاقوں سے بے دخل کیا جائے۔
سلامانیکا، سانتا روزا ڈی لیما سے 60 میل سے بھی کم فاصلے پر واقع ہے جہاں حکام نے چند روز قبل گینگ کے مبینہ سربراہ جوان انتونیو یاپیز کے خلاف آپریشن کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7394 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C