نئی دہلی میں مسلمانوں کے 25 گھر مسمار کر دیئے گئے
👁️ 77 بار دیکھا گیا
نئی دہلی میں مسلمانوں کے 25 گھر مسمار کر دیئے گئے
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی دارالحکومت میں مسلمانوں کے 25 گھروں پر بلڈوزر چلا دیا گیا اور مکینوں کو اپنا سامان تک نکالنے کی مہلت نہ دی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی ڈیلوپمنٹ اتھارٹی نے فتح پور میں یہ کارروائی اس وقت کی جب گھر کے مرد نماز پڑھنے گئے ہوئے تھے۔ مرد واپس لوٹے تو سر سے چھت چھینی جا چکی تھی۔
مردوں کی غیرموجودگی میں اس کارروائی پر خواتین نے شدید احتجاج کیا جس پر سفاک پولیس اہلکاروں نے خواتین پر لاٹھی چارج کیا اور طاقت کے ذریعے مظاہرین کو منتشر ہونے پر مجبور کردیا۔
نماز سے واپس آنے والے مرد بھی احتجاج بھی شامل ہوگئے جنھیں پولیس گرفتار کرکے لے گئی۔ پولیس نے دھمکیاں دیں کی اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیاناتھ کی طرح دہلی میں بھی مسلمانوں کے گھروں کو مسمار کردیا جائے گا۔
DDA demolished 25 houses in south west Delhi's Fatehpur Beri, a Muslim locality on Friday during namaz time without any prior notice. Residents said they were not allowed to take out their household appliances and were threatened and beaten by the police force when they objected. pic.twitter.com/23P6qBpIq7
— Waquar Hasan (@WaqarHasan1231) October 27, 2022
خیال رہے کہ بھارت میں مودی سرکار کے برسر اقتدار آنے کے بعد سے اقلیتوں کے لیے زمین تنگ ہوگئی اور بالخصوص مسلمانوں کے لیے جینا دوبھر کردیا گیا ہے۔
مودی سرکار کی حکومت میں بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ساتھ خواتین پر تشدد کے واقعات میں بھی ہوشربا اضافہ ہوا ہے جس پر دنیا بھر میں ہندوستان کو ریپستان کہا جا رہا ہے اور بھارتی تنظیمیں بھی کہنے پر مجبور ہوگئیں کہ یہاں گائے تو محفوظ ہے لیکن خواتین نہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
شام : جنگی باقیات کا خطرہ برقرار، ہر چھ گھنٹے میں ایک ہلاکت یا زخمی ہونے کا واقعہ
02/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
کراچی : ٹی ٹی پی کے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار، دستی بم برآمد
02/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
شام : کرد خواتین جنگجوؤں کا فوج میں شمولیت کا مطالبہ مسترد، متبادل راستے کی تلاش
02/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ، فلپائن کے 2 ملاح ہلاک
02/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26266 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15514 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9094 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5060 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C