نائیجیریا میں مسلح افراد کا گاؤں پر حملہ، 12 افراد ہلاک
👁️ 27 بار دیکھا گیا
نائیجیریا میں مسلح افراد کا گاؤں پر حملہ، 12 افراد ہلاک
ابوجا (ڈیلی اردو) شمالی نائیجریا کی ریاست پلاٹیو میں کاشتکار اور چرواہا قبائلی تکرار، مسلح افراد کے گاؤں پر حملے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقامی افراد کا کہنا ہے کہ کاشتکار قبیلے کے مسلح افراد نے شام کے وقت چرواہوں کے میکاٹاکو گاؤں پر حملہ کر کے 12 افراد کو قتل کر دیا ہے۔
ریاست پلاٹیو کے گورنر کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں کاشتکار اور چرواہا قبائل کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کر گئی ہے اور دونوں جانب سے ایک دوسرے پر کیے جانے والے حملوں، کھیتوں کو جلانے، مویشیوں کو مارنے اور ایک دوسرے کی املاک کو تباہ کرنے جیسے واقعات میں دن بہ دن اضافہ تشویشناک امر ہے۔
پلاٹیو کے گورنر نے تصدیق کی کہ کاشتکار قبیلے کے مسلح افراد کی جانب سے چرواہا قبیلے کے ایک گاؤں پر کیے گئے حملے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ کینیا کے شمالی ریاست پلاٹیو میں زمینوں کو زراعت کیلئے استعمال کرنے کیلئے کاشتکار قبائل کی جانب زرعی اراضی میں توسیع کی کوششوں کو چرواہا قبیلوں کی جانب سے چراگاہوں پر قبضے کی کوشش قرار دے کر رد کر دیا گیا تھا۔
زمین کی ملکیت کے معاملے پر دونوں قبائل کے درمیان پیدا ہونے والا تناؤ دن بہ دن شدت اختیار کرتا جا رہا ہے، اب تک دونوں گروہوں جانب سے ایک دوسرے پر کیے گئے حملوں میں سیکڑوں افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ ایک دوسرے کی املاک کو بھی بھاری نقصان پہنچایا جا چکا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 190 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 174 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 297 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8959 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4804 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3181 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2562 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2317 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C